تھرپارکر کے ریٹائرڈ اسکول ٹیچر نے 79 سال کی عمر میں قانون کی ڈگری حاصل کر لی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب، جیو نیوز
عمر صرف ایک ہندسہ ہے، سیکھنے کا کوئی وقت مقرر نہیں۔ اس بات کو تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری اسکول کے ریٹائرڈ ٹیچر سکھ رام داس نے سچ ثابت کر دکھایا ہے اور انھوں نے 79 سال کی عمر میں جامعہ کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کر لی۔
سکھ رام داس نے جو 8 بیٹوں اورایک بیٹی کے والد ہیں، انھوں نے 74 سال کی عمر میں جامعہ کراچی کے شعبہ قانون میں داخلہ لیا اور 79 برس کی عمر میں قانون کی ڈگری حاصل کرلی۔
انکا تعلق تحصیل ڈیپلو کے گاؤں ہیلاریو پیر سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون کی ڈگری کے حصول کا بنیادی مقصد اپنے لیے اور اپنے علاقے کے غریب عوام کی زمینوں سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے ان کا ساتھ دینا ہے۔
سکھ رام داس نےمسائل کا حل تلاش کر کے نئی نسل کے لیے ایک عملی مثال قائم کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قانون کی ڈگری کی عمر میں
پڑھیں:
کراچی: محکمہ موسمیات کا سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہرِ کراچی میں 8 دسمبر سے چلنے والی قدرے تیز اور خشک سرد ہوائیں موسم میں خنکی بڑھا سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں اور بلوچستان پر اثر انداز ہونے والا نیا مغربی سسٹم منگل سے کراچی کے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کی کمی کا باعث بن سکتا ہے، جس کے بعد شہر میں موسم مزید ٹھنڈا ہونے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی کا کہنا ہے کہ مغربی سلسلے کے زیرِ اثر بلوچستان میں درجہ حرارت میں جو نمایاں کمی آئی ہے، اس کے اثرات ساحلی شہر تک پہنچ سکتے ہیں۔ ان کے مطابق بیشتر وقت شمال مشرقی بلوچستان کی سرد اور خشک ہوائیں چلتی رہیں گی، جو کراچی کی فضا میں خنکی بڑھانے کا سبب بن سکتی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ دسمبر کے وسط تک شہر میں شدید سردی کی کسی مضبوط لہر کے امکانات موجود نہیں، تاہم کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری کے قریب ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کے موجودہ سسٹم کے باوجود شہر میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں، البتہ خشک سرد ہواؤں کے باعث موسم میں ٹھنڈک برقرار رہنے کا امکان ہے۔