Jasarat News:
2025-12-08@19:00:09 GMT

میانمار میں پھر شدت کا زلزلہ‘ شہری گھروں سے نکل پڑے

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میانمار میں پھر شدت کا زلزلہ‘ شہری گھروں سے نکل پڑے
نیپیداو¿: میانمار میں4.0 کی شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، جس کے باعث کافی دیر تک زمین لرزتی رہی، جہاں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بے ساختہ گھروں سے نکل پڑے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا مذکورہ حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلہ 10 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا، اس کے بعد وقفے وقفے سے آفٹر شاکس بھی آتے رہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال گہرے زلزلوں سے زیادہ سنگین ہوتی ہے کیونکہ ان کی توانائی سطح پر پہنچتے ہی کم ہو جاتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سے چند روزقبل بھی3.

9 کی شدت کا زلزلہ 35 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ میانمر معتدل اور زیادہ شدت والے زلزلوں کے خطرات سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے اس کی طویل ساحلی پٹی پر سونامی کا خطرہ بھی بدستور منڈلا رہا ہے۔

محمد ایوب

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شدت کا

پڑھیں:

کوٹری،سردی کی شدت بڑھتے ہی گردنواح میں گیس کی قلت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوٹری(جسارت نیوز)سردی کی شدت بڑھتے ہی کوٹری اور گردونواع میں گیس کی قلت ہوگئی کوئلہ اور لکڑیوں کی فروخت اور بلوں میں اضافہ سے عوام کو نئے معاشی بوجھ کا سامنا۔شہری گیس حکام کیخلاف سراپااحتجاج بن گئے۔تفصیلات کیمطابق سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی کوٹری ودیگر علاقوں میں گیس کا بحران سر اٹھانے لگا ہے گیس لوڈشیڈنگ۔لو پریشر اور اضافی بلوں سے شہری تنگ آچکے ہیں۔کوٹری میں شہریوں نے پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کی قیادت بلدیاتی کونسلر راوْ شاہد کررہے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس کی عدم فراہمی سے لکڑی اور کوئلہ کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے شہری مجبوراً کوئلہ اور لکڑی جلاکر کھانا بنانے پر مجبور ہیں خواتین کو کھانا بنانے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے جبکہ گیس نہ ہونے کے باوجود اضافی بلوں نے تنگ کردیا ہے گیس حکام کو متعدد بار شکایت کرنے کے باوجود ازالہ نہیں کیا جاتا ہے۔اس ضمن میں گیس کی قلت اور اضافی بلوں پر ذونل منیجر ایاز جھکرانی کا کہنا ہے کہ سردی بڑھتے ہی گیس کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے جس سے پریشر پر فرق آتا ہے۔ہماری ٹیم اس کیلیے کام کررہی ہے جلد شہریوں کو مسائل سے چٹکارہ مل جائیگا۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی
  • جاپان میں شدید 7.6 ریکٹر زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی
  • میانمار کے وسطی علاقے میں فوجی فضائی حملہ، 18 ہلاک اور درجنوں زخمی
  • مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ
  • الاسکا میں 7.0 شدت کے خوفناک زلزلے سے زمین لرز اٹھی
  • ایک کروڑ گھروں تک تیز رفتار انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا ہدف
  • آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
  • امریکہ: 14 فٹ لمبے مگرمچھ نے شہری علاقے میں دھرنا دے کر ٹریفک جام کر دیا
  • کوٹری،سردی کی شدت بڑھتے ہی گردنواح میں گیس کی قلت