میانمار کے وسطی علاقے میں فوجی فضائی حملے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق ساگائنگ ریجن کے قصبے تبائین میں جمعہ کی شام دو فضائی بم گرائے گئے، جن میں سے ایک مصروف ٹی شاپ پر لگا جہاں اس وقت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹی شاپ اور اس کے قریب موجود کم از کم ایک درجن مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ امدادی کارکن نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد سات افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ 11 زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔

ایک زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ وہ ٹی شاپ میں بیٹھ کر باکسنگ میچ دیکھ رہا تھا جب طیارے کی آواز سنتے ہی زمین پر لیٹ گیا، فوراً ہی زور دار دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔

مقامی افراد نے ہلاک ہونے والوں کی اجتماعی تدفین کر دی ہے جبکہ کئی لاشیں بری طرح جھلسنے کے باعث ناقابلِ شناخت تھیں۔

خیال رہے کہ 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد سے میانمار شدید خانہ جنگی کا شکار ہے، اور فوج کی جانب سے مختلف گروہوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں شہریوں کی ہلاکتیں معمول بن چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سوات: مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

سوات(نیوز ڈیسک) سوات میں ایک مکان کی چھت گرنے سے چار افراد ملبے تلے دب گئے۔

چھت گرنے کا واقعہ مٹلتان کے گاؤں گورکن میں پیش آیا، مقامی لوگوں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے ایک لاش نکال لی۔

تین دیگر افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی وجوہات اور مزید تفصیلات ابھی معلوم نہیں ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں دہشت گردوں کا تھانے پر حملہ، ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی
  • بنوں میں دہشت گردوں کا تھانہ پر حملہ، ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی
  • روس کا یوکرین پر تباہ کن حملہ: آٹھ علاقے تاریکی میں ڈوب گئے
  • کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر دلخراش ٹریفک حادثہ، دو افراد ہلاک
  • امریکی فوج کا ایک اور منشیات بردار کشتی پر حملہ‘ 4 افراد ہلاک
  • بھارت: ٹرین میں فوجی اہلکار ہلاک
  • سوات: مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
  •   کیریبین میں ایک اور امریکی حملہ: منشیات بردار کشتی پر کارروائی، 4 ہلاک
  • امریکا کا ایک اور مبینہ منشیات سے لدی کشتی پر حملہ، 4 افراد ہلاک