وزیراعلی مریم نواز شریف کے موثر اقدامات کے نتیجے میں لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں لاہور کی فضا 42 فی صد بہتر ہوئی۔ ڈیٹا کے تجزیہ سے نومبر کے 30 میں سے 23 دنوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں واضح بہتری دیکھی گئی۔

ڈیٹا کے تجزیہ کے مطابق گزشتہ سال 2024 میں 453 ائیر کوالٹی انڈیکس تھا۔ ڈیٹا کے تجزیہ کے مطابق رواں سال 2025 کے نومبر میں ائیر کوالٹی انڈیکس 261 رہا۔ گزشتہ سال2024 کے نومبر میں فضائی آلودگی انتہا پر تھی۔

وزیراعلی مریم نوازشریف کی ڈیڑھ سال کی حکومت کے دوران ماحولیاتی بہتری کے لئے تاریخی اقدامات کئے گئے۔ قانون سازی، قوانین پر موثر عمل درآمد، جدید مشینری، ماحولیاتی تحفظ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے اہم کردار ادا کیا۔ 

وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہر شعبے کو ماحول دوست بنانے کے جامع وژن پر عمل درآمد کا آغاز کیا۔ جنگلات کے تحفظ اور شجر کاری میں اضافے کے اقدامات نے بھی فضائی معیار بہتر بنانے میں حصہ ڈالا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال نومبر میں فضائی بہتری ہماری محنت اور عوام کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ تعاون پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام اداروں کو شاباش دیتی ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ فضائی معیار کی بہتری ابتدا ہے، ماحول دوست پنجاب حتمی منزل ہے۔ الحَمْدُ ِلله جدید فارکاسٹنگ سسٹم موجود ہے،بذریعہ ٹیکنالوجی،مانیٹرنگ اور سرویلنس استعمال کی جارہی ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ بھٹوں اورانڈسٹریل یونٹس کی انواٸرمینٹل کنٹرول سسٹمز کی کیوارکوڈڈ نگرانی جاری ہے۔ سپرسیڈرز نے بہترین کام کیا، پانچ ہزار سپرسیڈرز فیلڈ میں تھے جس کی وجہ سے فصلوں کی باقیات کو اگ لگانے کے واقعات میں ریکارڈ کمی واقع ہوٸی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم مریم نوازشریف فضائی معیار گزشتہ سال

پڑھیں:

لاہور میں شمال مغربی ہوائوں کے باعث درآمد شدہ آلودگی میں اضافہ

صوبائی دارالحکومت لاہور میں شمال مغربی ہوائوں کے باعث درآمد شدہ آلودگی میں اضافہ ہونے پر پنجاب حکومت نے شہریوں کو بروقت آگاہی فراہم کرنے اور اینٹی سموگ پلان مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر تمام ادارے 24/7 فیلڈ میں متحرک ہیں اور فضائی آلودگی کے سدباب کے لیے سائنسی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، صنعتی شہروں سے آنے والی آلودگی کی سائنٹفک میپنگ کے ذریعے مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے جبکہ حکومتی اقدامات سے آئندہ دنوں میں واضح بہتری کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔محکمہ ماحولیات کے مطابق شمال مغربی ہوائوں کے باعث آلودگی کی آمد میں اضافہ ضرور ہوا ہے تاہم حکومتی ریگولیشنز میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جا رہی، فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے ڈرون سرویلنس اور گرانڈ ٹیموں کی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔وزیراعلی کی ہدایات پر ریئل ٹائم ڈیٹا شیئرنگ، وارننگ سسٹم اور فوری رسپانس یونٹس کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے، سموگ کنٹرول مشینری، واٹر بازرز اور انسپیکشن ٹیموں کو بھی لاہور میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔حکومت نے شہریوں خصوصاً حساس افراد کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، ماسک کا استعمال بڑھائیں، پانی زیادہ پئیں اور سانس میں تکلیف کی صورت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت خطے میں سب سے جامع اینٹی اسموگ پلان پر عملدرآمد کر رہی ہے اور عوامی تعاون سے صورتحال مزید بہتر ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں نمایاں اقدامات کیے ہیں؛ مریم اورنگزیب
  • وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات سے لاہور کی فضائی کیفیت میں نمایاں بہتری
  • گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال پنجاب کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری ریکارڈ
  • لاہور گزشتہ 4 روز سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلےنمبر پر
  • پنجاب یونیورسٹی کی بسوں کی دھواں بازی بند، ماحول دوست اقدامات جاری
  • لاہور میں شمال مغربی ہوائوں کے باعث درآمد شدہ آلودگی میں اضافہ
  • فضائی آلودگی کے مسئلے پر سائنسی بنیادوں پر فیصلے کیے جا رہے ہیں: مریم اورنگزیب
  • نوازشریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دیدی، شہروں، دیہات کی صفائی کا نظام برسوں پہلے بننا چاہئے تھا: مریم نواز