پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ملکی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ملکی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ملکی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تحریری جواب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ 21 ہزار 647 پاکستانی شہری دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔بتایا گیا ہے کہ بھارت میں 738 پاکستانی شہری قید ہیں۔ بھارت میں قید پاکستانی شہریوں کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی جا رہی کہ انھیں کس جرم میں قید کیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں 10 ہزار 745 پاکستانی شہری مخلتف جرائم میں قید ہیں۔ سعودی عرب میں قید کچھ پاکستانی شہری سزا یافتہ ہیں اور بیشتر کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 297 پاکستانی شہری قید ہیں لیکن متحدہ عرب امارات میں قید پاکستانی شہریوں کے جرائم کے حوالے سے تفصیلات دستیاب نہیں۔چین میں اس وقت 652 پاکستانی شہری قید ہیں۔ چین میں قید پاکستانی شہریوں میں زیادہ تر منشیات کی اسمگلنگ، جعلی کرنسی کے استعمال، فراڈ یا غیر قانونی امیگریشن جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔
قطر میں 599، عمان میں 578، ملائیشیا میں 444، اٹلی میں 353، بحرین میں 218 اور ترکیہ میں 190 پاکستانی شہری قید ہیں۔ امریکا میں اس وقت 141 پاکستانی شہری مختلف مقدمات میں قید ہیں جبکہ افغانستان میں 91 پاکستانی شہری قید ہیں۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ بیرون ممالک قید 13 ہزار 78 پاکستانیوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ 8 ہزار 569 پاکستانی شہری سزا یافتہ ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا وہ سمجھتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا وہ سمجھتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات، دفتر خارجہ کا لاعلمی کا اظہار چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اے ایف ڈی کے وفد کی ملاقات، پانی کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کے منصوبوں... ایک ذہنی مریض قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا ہے، نمٹا جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر سانحہ 9مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی، روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی شہریوں جیلوں میں قید
پڑھیں:
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس؛ قومی ٹیرف پالیسی سے صنعتی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کا فیصلہ
اسلام آ باد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی درآمدات، کسٹمز ڈیوٹی اور تجارتی شعبے میں اصلاحات پر قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں نمائندہ کاروباری حضرات پر مبنی ذیلی ورکنگ گروپ کے ارکان نے وزیراعظم کو کسٹمز اور ٹیکس وصولی سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا اور اپنی سفارشات پیش کیں۔
وزیراعظم نے سفارشات کا خیرمقدم کرتے ہوئے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت دی کہ وہ ملکی صنعتی پیداوار بڑھانے اور کاروباری و سرمایہ کار حضرات کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ قومی ٹیرف پالیسی ملکی صنعتی پیداوار کو مثبت انداز میں سہولت پہنچانے کے لیے نافذ کی گئی ہے تاکہ برآمدات اور درآمدات کو ملکی مجموعی معاشی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد لغاری، وفاقی وزیر برائے اکنامک افئیرز ڈیژن احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت خزانہ اظہر بلال کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، چیئرمین ایس آئی ایف سی، ملکی صنعت و کاروبار کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدے داران نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم نے اجلاس میں زور دیا کہ ملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کے لیے شعبہ جاتی مخصوص تجاویز اور مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات پر مبنی دیرپا معاشی ترقی ملک میں سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت میں اضافے، حکومتی تحفظ اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری سے ہی ممکن ہو سکتی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ دوسرے ممالک کے ساتھ دوطرفہ اور راہداری (ٹرانزٹ) تجارتی مصنوعات کی بارڈر پر کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی پر کڑی نگرانی ہونی چاہیے۔