بھارت(ویب ڈیسک) نجی ایئرلائن انڈیگو پائلٹ بحران کا شکار ہو گئی، چار دن میں 1200 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، ہزاروں مسافر نئی دہلی، ممبئی، بنگلورو، احمدآباد اور دیگر ایئر پورٹس پر پھنس کر رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بغیر کھانے پینے کے گھنٹوں پرواز کا انتظار کرنے والے ذہنی اذیت کا شکار مسافر عملے سے الجھ پڑے، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کا ایئر انڈیا میں سفر نہ کرنے کا مشورہ۔کانگریس پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نجی ایئرلائن کا بحران حکومت کے اجارہ داری ماڈل کا نتیجہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس کی قیمت عام بھارتی عوام تاخیر، پروازوں کی منسوخی اور بے بسی کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مدینہ منورہ سے بھارتی حیدرآباد جانے والی پرواز کی احمد آباد میں ہنگامی لینڈنگ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

احمد آباد: سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ سے بھارتی شہر حیدرآباد جانے والی پرواز نے احمد آباد میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔

میڈیاذرائع کے مطابق مدینہ منورہ سے حیدرآباد جانے والی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز کو صبح تقریباً 11:30 بجے احمد آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، جب پرواز میں موجود ایک مسافر نے بم رکھنے کا دعویٰ کیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ مسافر کی جانب سے بم کی اطلاع دینے کے بعد جہاز کے عملے نے فوری طور پر حکام کو آگاہ کیا اور طیارے کو متبادل ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا، پرواز میں تقریباً 180 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے، جن کو بحفاظت اتر لیا گیا۔

سیکیورٹی ایجنسیوں نے طیارے اور ایئرپورٹ میں مکمل تلاشی لی، تاہم کوئی مشکوک شے نہیں ملی، بم کی دھمکی دینے والے مسافر کو تحقیقات کے لیے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ایئرلائن کا بحران شدت اختیار کر گیا، 500 سے زائد پروازیں معطل
  • بھارت کی 500 سے زائد پروازیں متاثر؛ طیاروں کی قطاریں لگ گئیں؛ ہزاروں مسافر رُل گئے
  • بھارت: پائلٹوں کی کمی سے ہوائی اڈوں پر بدنظمی‘ پروازیں منسوخ
  • ایرانی کرنسی بحران کا شکار‘ ایک امریکی ڈالر 12 لاکھ ریال کاہوگیا
  • بھارت کی سب سے بڑی فضائی ایئرلائنز کی ہزاروں پروازیں منسوخ، ایئرپورٹس پر شدید بدنظمی
  • مدینہ منورہ سے بھارتی حیدرآباد جانے والی پرواز کی احمد آباد میں ہنگامی لینڈنگ
  • پی آئی اے نجکاری معاملہ، بڈر کمپنیز کو تازہ صورتحال پر بریفنگ
  • قومی ایئر لائن کی نجکاری کا معاملہ، کمپنیوں کو تازہ صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا
  • متروکہ وقف املاک بورڈ شدید مالی بحران کا شکار، ایف بی آر نے 2.3 ارب روپے اکاؤنٹس سے نکال لیے