بھارت: پائلٹوں کی کمی سے ہوائی اڈوں پر بدنظمی‘ پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں پائلٹوں کی قلت ہونے سے ہوائی اڈے بری طرح بدنظمی کا شکار ہو گئے ۔ اس دوران مودی سرکار مسافروں کو فضائی سفر کی سہولیات دینے میں بھی ناکام ہو گئی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگو نے پائلٹوں کی کمی کے باعث 200 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دیں، جس کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ایک طیارے میں مسافر سوار ہو گئے لیکن پائلٹ نہ ہونے سے طیارہ اڑان نہ بھر سکا۔ ممبئی، نئی دہلی، بنگلور اور حیدر آباد ائر پورٹس پر قطاریں لگ گئیں۔ ائر لائنز کا کہنا ہے کہ نئی حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پائلٹس کی کمی کا سامنا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق انڈیگو کی پروازوں کی منسوخی کے باعث جمعرات کے روز ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنسے رہے۔ ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن نے حکومت کے نئے ضوابط کے پیش نظر اپنے شیڈول میں مناسب تبدیلیاں نہیں کی تھیں، جس کے نتیجے میں یہ مسلسل تیسرا دن تھا جب صورتِ حال انتشار کا شکار رہی۔ جمعرات کی صبح تک 175 انڈیگو پروازیں منسوخ ہو چکی تھیں، جس کے باعث نئی دہلی، ممبئی، حیدرآباد، پونے اور بنگلور کے بڑے ہوائی اڈوں پر مسافر سخت ناراضی اور پریشانی کا شکار رہے۔ اس سے قبل بدھ کو بھی 150 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔ انڈیگو 60 فی صد مارکیٹ پر غلبہ رکھتی ہے اور وقت کی پابندی کے لیے مشہورہے۔ کمپنی کے شیئرز جمعرات کو 3.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پروازیں منسوخ
پڑھیں:
کوئٹہ،جمعیت علما اسلام کے مولوی سمیع الدین کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعیت علما اسلام کے مولوی سمیع الدین کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کر دی۔الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے بعد مولوی سمیع قومی الدین مزید ممبر قومی اسمبلی نہیں رہے ۔ پشتو نخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے مولوی سمیع الدین کی جیت کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔ ٹرببونل نے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے رکھا ہے ۔پشتونخوا نیشنل لائرز فورم کے وکلا نے اس کیس میں چیرمین خوشحال خان کاکڑ کی جانب سے کیس کی پیروی کی۔