Islam Times:
2025-12-03@13:59:01 GMT

شام میں روسی فوجی اڈوں کی سرگرمیاں جاری رہیں گی، رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

شام میں روسی فوجی اڈوں کی سرگرمیاں جاری رہیں گی، رپورٹ

تسنیم کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی پابندی ماسکو اور دمشق کے درمیان فوجی اور تکنیکی تعاون میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، اور یہ روابط بلا کسی محدودیت کے جاری رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ روسی حکام نے دمشق کے ساتھ اپنی تازہ ترین دفاعی تعاون کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے شام میں اپنے فوجی اڈوں کی سرگرمیوں کے تسلسل اور ان کی خطے کے استحکام میں اہمیت پر زور دیا ہے۔ تسنیم کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی پابندی ماسکو اور دمشق کے درمیان فوجی اور تکنیکی تعاون میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، اور یہ روابط بلا کسی محدودیت کے جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کا تعاون مشترکہ مفادات، شام کی دفاعی ضروریات، اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر مبنی ہے۔ روسی عہدیدار نے مزید کہا کہ شام میں روس کے فوجی اڈے منصوبہ بندی کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے اور حالات کے کنٹرول اور بازدار توازن قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ اڈے شامی عوام کے لیے انسانی امداد کی وصولی اور اس کی ترسیل کے عمل میں بھی حصہ لے سکتے ہیں، جو ملک کی انسانی صورتحال میں بہتری کا باعث ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اسرائیلی فوجی افسران کیلئے اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد

اسرائیلی فوج نے اپنے اعلیٰ افسران کے لیے موبائل فون کے استعمال کے قواعد مزید سخت کرتے ہوئے اینڈرائیڈ فونز کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نئے حکم نامے کے تحت لیفٹیننٹ کرنل اور اس سے اوپر کے تمام کمانڈرز سرکاری رابطوں کے لیے صرف ایپل آئی فون استعمال کرسکیں گے۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد حساس معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانا اور افسران کے فونز میں ممکنہ ہیکنگ یا دراندازی کے خطرات کو کم کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس پالیسی کی وجہ یہ بھی ہے کہ اعلیٰ سطح پر استعمال ہونے والے تمام سرکاری فونز کا آپریٹنگ سسٹم ایک جیسا ہو تاکہ سکیورٹی اپ ڈیٹس، کنٹرولز اور مانیٹرنگ کو بہتر بنایا جا سکے۔

ماضی میں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس نے واٹس ایپ کے ذریعے سرحد پر تعینات فوجیوں سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج اپنے افسران کے زیر استعمال چینی ساختہ گاڑیاں بھی واپس لے چکی ہے۔ سکیورٹی ایجنسیوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کچھ چینی گاڑیوں کے آن بورڈ سسٹمز حساس معلومات بیرونی سرورز تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس کے باعث یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی فوجی افسران کیلئے اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد
  • پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشق وارئیر نائن کا شاندار آغاز ہوگیا
  • پیوٹن نے چینی شہریوں کے لیے 30 روزہ ویزا فری داخلے کی منظوری دے دی
  • پنجاب ، بلوچستان میں موسم سرما کی تعطیلات 23دسمبر تا 11جنوری ،شیڈول جاری
  • تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کب سے کب تک ہوں گی؟ شیڈول جاری
  • ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کی جامع رپورٹ جاری
  • طالبان کی خواتین کی تعلیم پر پابندیاں شدت پسندی کو بڑھا رہی ہیں؟ تشویشناک رپورٹ جاری
  • سری لنکا میں سیلاب، پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں آج بھی جاری
  • پاک بحریہ کی جانب سے سری لنکا میں امدادی کارروائیاں جاری