تحریک انصاف کی سیاسی اور ٹیکنوکریٹ قیادت کے اختلافات شدت اختیار کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کی سیاسی اور ٹیکنوکریٹ قیادت کے اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ سیاسی بیک گراونڈ رکھنے والے متعدد سیاسی رہنما سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے خلاف متحرک ہوگئے۔ سینئر رہنماوں نے پارٹی پر مسلط ٹیکنوکریٹ گروپ سے جان چھڑانے کیلئے علیمہ خان سے مدد مانگ لی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سینئر رہنماں نے علیمہ خان سے درخواست کی ہے کہ بانی سے ملاقات میں ہماری تجویز کی منظوری حاصل کریں۔ سیاسی قیادت ریاست سے ٹکرا وکی مخالف اور مذاکرات کی حامی جبکہ وکلا ٹاکرے اور مزید دباو بڑھانے کی حکمت عملی پر مصر ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وکلا دھڑا اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر غور کا حامی ہے جبکہ سیاسی رہنماوں نے پارلیمانی کردار محدود کرنے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کی ہے۔
سینئر سیاسی رہنماوں نے وکلا گروپ کو پارٹی بند گلی تک پہنچانے کا ذمہ دار قرار دیدیا۔ سیاسی رہنما پارٹی پر مسلط وکلا کے غیرسیاسی فیصلوں سے تنگ آ چکے۔ اپوزیشن لیڈر کے لیے پی ٹی آئی سے باہر سے نامزدگیاں بھی وجہ تنازع ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے فیصلے مسلسل نظرانداز کیے جانے پر بھی سیاسی رہنما برہم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین کے بھائی اکبرچوہدری محمد حنیف انتقال کر گئے ، نمازجنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین کے بھائی اکبرچوہدری محمد حنیف انتقال کر گئے ، نمازجنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں.

.. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات ، دوطرفہ شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم... ادارے کی کامیابی میں ڈیلرز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،حارث منظور عمران خان سے اب فیملی کی ملاقاتیں بھی بند ہونگی،فیصل واوڈا کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں... کرغزستان کے صدر 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم