گارنٹی دیتے ہیں پارلیمنٹ پر حملہ آور نہیں ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی میں خطاب
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم گارنٹی دیتے ہیں پارلیمنٹ پر حملہ آور نہیں ہوں گے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ کہا ایوان کو مضبوط کریں، محمود اچکزئی ہماری نظر میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔
انہوں نے کہاکہ محمود اچکزئی کے والد نے جمہوریت کے لیے جان کی قربانی دی، اور ان کے خلاف قرار داد لا رہے ہیں۔
انہوں نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ حکومت کی سائیڈ نہ لیں، ہم پر یہاں لوگ حملہ آور ہوئے لیکن آپ ہمیں نہیں بچا سکے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ میر تو خیال تھا کہ جمہوریت اس چیز کا نام ہے جس میں اختلاف رائے ہوگا لیکن ہہاں پر ایسا نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کے لیے ایوان میں موجود ہیں ورنہ باہر اسمبلی لگا لیتے، اس اسمبلی میں کیا کچھ نہیں ہوتا رہا سب کو معلوم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپوزیشن لیڈر بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف چیئرمین پی ٹی آئی محمود اچکزئی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف چیئرمین پی ٹی ا ئی محمود اچکزئی وی نیوز بیرسٹر گوہر
پڑھیں:
صدر مملکت آصف زرداری کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ،27 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 27 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس ورکشاپ میں پارلیمنٹیرینزسمیت سینئر سول وملٹری افسران نے بھی شرکت کی اور تعلیمی و سماجی شعبوں کے نمائندے بھی شریک تھے۔صدر مملکت نے ورکشاپ مکمل کرنے پر شرکاء کو مبارکباد دی اور قومی سلامتی سے متعلق آگاہی بڑھانے میں ان کی لگن کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ مکالمےکو فروغ دینےکے نمایاں پلیٹ فارمز میں سے ہے اور اس سے پاکستان کو درپیش موجودہ سیکیورٹی چیلنجز کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
فن لینڈ نے پاکستان میں اپنا سفارت خانہ بند کرنےکا اعلان کر دیا
آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ ملک کی اُن نمایاں پلیٹ فارمز میں سے ہے جو قومی سطح پر مکالمے کو فروغ دیتی ہیں اور یہ پلیٹ فارم ادارہ جاتی صلاحیت کوبڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ قومی سلامتی کے لیے قومی حکمتِ عملی کومضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس موقع پر صدر مملکت نے باخبر قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیا اور اختتامی تقریب میں فارغ التحصیل شرکاء میں اسناد بھی پیش کیں۔
مزید :