گوگل نے یکم دسمبر 2025 کو ایک خوبصورت اور دلکش ڈوڈل جاری کردیا۔

گوگل کا یہ ڈوڈل روایتی سالانہ تہواروں کی نشاندہی کرتا ہے جو دنیا بھر میں رواں ماہ منائے جائیں گے اور اسے گوگل نے ’’Seasonal Holidays 2025‘‘ کا نام دیا ہے۔

یہ ڈوڈل ہر سال دسمبر میں منائے جانے والے عالمی تہواروں بشمول کرسمس، ہنوکاہ، کوانزا اور سالِ نو کی ترجمانی کرتا ہے۔

اس ڈوڈول کو اس طرز پر بنایا گیا ہے جس سے جشن منانے کا تاثر ظاہر کرنے کے لیے برقی قمقموں کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس ڈوڈل کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ کسی بھی مذہب کی ترجمانی نہیں کرتا بلکہ عالمی ہمہ گیریت کو اجاگر کرتا ہے جس سے اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کا پیغام جاتا ہے۔

یہ ڈوڈل عموماً پورے دسمبر کے دوران دکھایا جاتا ہے یا مختلف تہواروں کے موقع پر وقفے وقفے سے سامنے آتا رہتا ہے۔

یاد رہے کہ گوگل کا پہلا ڈوڈل 1998 میں اس وقت سامنے آیا جب بانی لیری پیج اور سرگی برن نے برننگ مین فیسٹیول کے دوران "آؤٹ آف آفس" پیغام دینے کے لیے گوگل لوگو میں معمولی تبدیلی کی تھی۔

بعد ازاں یہ ڈوڈلز وقت کے ساتھ ساتھ اور جدت کو اپناتے ہوئے دنیا بھر کے ہیروز، ثقافتوں، واقعات اور تاریخی مواقع کو خراج تحسین پیش کرنے کی شکل اختیار کرکیا گیا۔

اس حوالے سے سنہ 2000 میں پہلا انٹرنیشنل ڈوڈل باسٹیل ڈے کے موقع پر فرانس کے لیے جاری کیا گیا تھا۔

اسی طرح سنہ 2000 میں ہی ہالووین ڈوڈل میں پہلی بار اینیمیشن شامل کی گئی جو بعد میں گوگل ڈوڈلز کی مستقل خصوصیت بن گئی۔

یاد رہے کہ "K-12" طلبا میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے “Doodle for Google” مقابلہ شروع کیا گیا، جو اب دنیا کا طویل ترین جاری رہنے والا گوگل مقابلہ بن چکا ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ