سٹی42:   پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل پر یلغار کی دھمکی کا مقابلہ کرنے کے لئے انتظام کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت نے آج پیر کی شام وفاقی دارالحکومت میں ہر طرح کے احتجاج اور اجتماع پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ اب کسی جلوس کو اسلام آباد ضلع کی حدود میں گھسنے کی اجازت نہیں ہو گی نہ ہی کوئی مقامی گروہ جلسہ جلوس کی سرگرمی کرے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن منگل 18 نومبر  کی شام ہوا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے چیف منسٹر کو بخوبی پتہ ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی مین کسی جلسہ جلوس کی اجازت نہیں اس کے باوجود انہوں نے کل منگل کے روز  خیبر پختونخوا کے ہر گاؤں سے لوگ اکٹھے کر کے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل لانے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پشاور میں کام کر رہے ہیں۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی 

ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں  دفعہ 144 کے تحت کسی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی ہرگز اجازت نہیں۔

کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفور حرکت میں آئے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے میڈیا آؤٹ لیٹس کے ذریعہ شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ مت بنیں۔

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید

سہیل آفریدی کی دھمکی کیا ہے

پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر پؒتونخوا کے ہر گاؤں سے لوگوں کو اکٹھا کر کے "احتجاج" کے لئے پنجاب کی اڈیالہ جیل لانے کی دھمکی دی ہے۔ سہیل آفریدی نے راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل پر یلغار کرنے کے لئے منگل کے دن کا اعلان کر رکھا ہے۔ 

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے اس "احتجاج" کے منسوبے کی وجہ یہ بتائی کہ اڈیالہ جیل کی انتظامیہ ان کو جیل کے اندر جا کر پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

 ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ٹرائل پر فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد

Waseem Azmet.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کے سہیل ا فریدی اڈیالہ جیل اجازت نہیں کی دھمکی کے لئے

پڑھیں:

بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے  محمد سہیل آفریدی نے اپنی اور صوبائی مشیر خزانہ کی بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی سے بجٹ پر رہنمائی حاصل کرنا ضروری‘ اس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ علیمہ خان کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں مزید دیوار سے لگانے کی کوشش اور ملاقات کا حق نہ دیا گیا تو 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں حکومت عمران خان کی ہے، اسے ان کے سوا کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس نہ موثر داخلہ پالیسی ہے اور نہ ہی خارجہ پالیسی۔ آنے والا وفاقی بجٹ عوام پر ایک معاشی ایٹم بم ہوگا۔ 

متعلقہ مضامین

  • بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا