ابوظہبی ٹی10 کی ٹرافی دارالحکومت کے مشہور مقامات پر جلوہ گر
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
ابوظہبی ٹی10 کی ٹرافی دارالحکومت کے مشہور مقامات پر جلوہ گر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز
ابوظہبی، ابوظہبی ٹی10 نے ابوظہبی کے مشہور اور تاریخی مقامات پر اپنی آفیشل ٹرافی کا شاندار مظاہرہ کر کے کرکٹ اور ثقافت کے امتزاج کو اجاگر کر دیا ہے۔ محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی (DCT Abu Dhabi) کے تعاون سے ٹورنامنٹ کے آفیشل ٹرافی کا نیا بصری مظاہرہ جاری کیا کیا گیا جس میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ امارات کے آٹھ مشہور اور نمایاں مقامات پر ٹرافی کو پیش کیا گیا ہے۔
ٹرافی کی یہ شاندار نمائش شیخ زاید گرینڈ مسجد، ایمریٹس پیلس اور اس کے ساحل، لوور ابوظہبی، زاید کرکٹ اسٹیڈیم، وہات الکرما، المقطا برج اور قلعہ، اور ایمریٹس پیلس مرینا سمیت مقامات پر ہوئی، جو ابوظہبی کی وراثت، شناخت اور جدید کشش کی مختلف جھلکیاں پیش کرتے ہیں۔آٹھ بین الاقوامی ٹیموں، اعلیٰ معیار کے عالمی کھلاڑیوں، اور مضبوط ملکی و بین الاقوامی شمولیت کے ساتھ، ابوظہبی ٹی10 عالمی فرنچائز کرکٹ میں اپنی مضبوط پوزیشن کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔یہ بصری مظاہرہ ابوظہبی اسپورٹس کونسل، ڈی سی ٹی ابوظہبی، اور ابوظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس ہب کے درمیان جاری تعاون کو بھی اجاگر کرتا ہے، جو مل کر ابوظہبی کو کھیل اور ثقافتی تجربات کے لیے ایک ممتاز مقام کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔2025 ابوظہبی ٹی10 زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے، اور یہ ایڈیشن شائقین کو دلچسپ لمحات، ہائی انٹینسٹی کرکٹ، اور عالمی توجہ فراہم کر رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل ابوظہبی ٹی10 میں ناکامیوں کے باوجود جیسن روئے پُرامید، ٹیم اسپرٹ پر بھرپور اعتماد ابوظہبی T10: رائلی روسو اور معین علی کی طوفانی بیٹنگ، اجمان ٹائٹنز کی رائل چیمپس پر سات وکٹوں سے فتح ابوظہبی ٹی 10لیگ ،کوئٹہ کیولری نے پلے آف کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا پاکستان نے زمبابوے کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی، عثمان طارق کی ہیٹرک ابوظہبی T10 میں ریکارڈز کی بارش، زمان خان کی ہیٹ ٹرک نے دھوم مچا دی سابق ٹیسٹ کرکٹ سرفراز نواز کے اپنی سوانح عمری میں چونکا دینے والے انکشافاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ابوظہبی ٹی10 مقامات پر
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
عالمی منڈی میں جمعہ کو خام تیل (Crude Oil)کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی، تاہم مجموعی طور پر ہفتہ وار بنیادوں پر تیل کی قیمتیں نمایاں اضافے کی جانب بڑھتی رہیں۔ بحیرۂ احمر میں آئل ٹینکروں پر حملوں اور قازقستان سے تیل کی برآمدات میں رکاوٹ نے عالمی منڈی میں سپلائی سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
کاروباری سیشن کے دوران برینٹ خام تیل (Brent Crude) کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 100.12 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جو مئی کے بعد پہلی مرتبہ اس سطح پر پہنچی ہے۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 92 ڈالر فی بیرل جبکہ اماراتی مربن آئل (Murban Crude) 107.30 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا۔
مارکیٹ میں تیزی کی ایک بڑی وجہ یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے بحیرۂ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ قرار دیا جا رہا ہے۔ ان حملوں کے بعد سرمایہ کاروں میں خدشات بڑھ گئے ہیں کہ اگر باب المندب کی اہم بحری گزرگاہ متاثر ہوئی تو عالمی سطح پر تیل کی ترسیل شدید متاثر ہو سکتی ہے۔ یہ راستہ آبنائے ہرمز کے بعد دنیا میں خام تیل کی نقل و حمل کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں ایسے کسی بھی حملے کی ذمہ داری ایران پر عائد کی جائے گی۔ دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان بھی کر رکھا ہے، جبکہ مختلف اطلاعات کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں باب المندب کی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
ادھر قازقستان (Kazakhstan) کی وزارتِ توانائی نے بتایا کہ مشتبہ یوکرینی ڈرون حملوں کے بعد ملک کی ایک اہم برآمدی تنصیب عارضی طور پر بند ہونے سے خام تیل کی پیداوار کم کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کیسپین پائپ لائن کنسورشیم (Caspian Pipeline Consortium – CPC) نے ٹرمینل پر حملوں کے باعث قازقستان سے خام تیل کی وصولی عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ یہ پائپ لائن عالمی سطح پر یومیہ خام تیل کی تقریباً دو فیصد سپلائی سنبھالتی ہے، جبکہ ایک ذریعے کے مطابق قازقستان کے سب سے بڑے آئل فیلڈ کی پیداوار بھی نصف سے کم کر دی گئی ہے۔
توانائی کے شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی اور قازقستان سے سپلائی میں رکاوٹ کے باعث عالمی تیل مارکیٹ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے، جس کے نتیجے میں آنے والے دنوں میں خام تیل کی قیمتوں پر اضافے کا دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔