’آپ کا وژن چھوٹا ہوگا تو آپ کی زندگی بھی چھوٹی رہے گی‘، سوشل میڈیا پر ’اے آئی قائداعظم‘ کا انٹرویو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
’طاہر ریویوز‘ نے ایک منفرد پوڈکاسٹ پیش کیا ہے، جس میں پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کے خیالات کو اے آئی کے ذریعے تخلیق کیا گیا اور پاکستان اور اس کے درپیش مسائل پر تبصرہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:من موہن سنگھ نے قائد اعظم کو گیند کیوں ماری؟
پوڈ کاسٹ میں اے آئی کے ذریعے تخلیق قائداعظم کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اگر آج پاکستان کی قیادت ان کے ہاتھ میں ہوتی تو سب سے پہلے نظام کو درست کرتے۔
’اے آئی قائداعظم‘ کے مطابق ملک میں وسائل کی کمی نہیں بلکہ نظم و ضبط کی کمی ہے اور قانون کو ہر شخص سے بالاتر رکھا جائے گا، اور جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔
’اے آئی قائداعظم‘ نے نوجوانوں کے لیے پیغام دیا کہ ان کی کامیابی ان کے بہانوں سے بڑی ہونی چاہیے۔ موجودہ نوجوان نسل کا رجحان خلفشار کی جانب ہے، اس لیے انہیں ہنر، تعلیم اور کردار سازی کے توازن کے ساتھ رہنمائی فراہم کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:روئے زمین پر کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی، قائد اعظم کا تاریخی خطاب
پوڈکاسٹ میں پاکستان کے موجودہ سیاسی رہنماؤں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ’اے آئی قائداعظم‘ نے کہا کہ قیادت کسی عہدے کا نام نہیں بلکہ ذمہ داری کا نام ہے۔ جو شخص ذمہ داری سنبھالنے کے قابل نہ ہو، وہ قیادت کے مستحق نہیں۔
’اے آئی قائداعظم‘ نے مزید کہا کہ قوم تقریریں کر کے نہیں بلکہ محنت کے ذریعے ترقی کرتی ہے۔ پاکستان میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، لیکن یہ صلاحیت تب ہی حقیقت میں تبدیل ہو سکتی ہے جب قوم محنت کرے۔
آخری پیغام میں ’اے آئی قائداعظم‘ نے نوجوانوں سے کہا کہ آپ کی زندگی آپ کی ذمہ داری ہے۔ اگر آپ کا وژن چھوٹا ہوگا تو آپ کی زندگی بھی چھوٹی رہے گی۔ سیکھیں، محنت کریں اور پاکستان کی طاقت بنیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے ا ئی قائداعظم
پڑھیں:
متھیرا کی ریمپ واک، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
بے باک شخصیت کی حامل اورٹی وی میزبان متھیرا کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل پیدا کر دی۔حال ہی میں متھیرا ایک فیشن شو کے ریمپ پر نظر آئیں، اور ان کی واک کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی، شو میں انہوں نے سلک کا روایتی مشرقی لباس پہن رکھا تھا جو شادیوں کے سیزن کی تھیم کے مطابق ڈیزائن کیا گیا تھا۔ویڈیو پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے مگر زیادہ تر صارفین تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں بلکہ بعض صارفین نے ان کی فٹنس پر سوالات اٹھائے جبکہ کچھ نے ان کی واک کے انداز پر کڑی تنقید کی تاہم کچھ افراد نے ان کی ہمت، اعتماد اور نئے تجربات کو بھی سراہا۔واضح رہے کہ متھیرا طویل عرصے سے میڈیا میں سرگرم ہیں اور بے شمار شخصیات کے انٹرویوز کر چکی ہیں اور بطور سنگل مدر اپنی زندگی کے تجربات، وزن میں تبدیلیوں اور نئی چیزیں آزمانے کے شوق کے بارے میں کھل کر گفتگو کرتی رہی ہیں۔