ڈاکٹرنبیہا علی خان کا شادی کے بعد حارث کھوکھرسے طلاق لینے پرغور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک) معروف ماہرِ نفسیات، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور میڈیا پرسنالٹی ڈاکٹر نبیہا علی خان نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے نکاح کیا اور ان کا نکاح مولانا طارق جمیل کے گھر پر ہوا۔ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں لیکن ساتھ ہی جوڑے کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے دلہن کے ملبوسات اور زیورات کی قیمت کا تذکرہ کیا۔
اس کے بعد سے ڈاکٹر نبیہا اور حارث کئی انٹرویوز دے چکے ہیں اور اب انہوں نے میزبان وصی شاہ سے گفتگو میں اپنی دل کی بات بیان کی۔وصی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نبیہا علی خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور روتے ہوئے بتایا کہ شادی کے فوراً بعد انہیں شدید ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے سب سے خوشگوار لمحات سوشل میڈیا کی بے لچک تنقید نے اُن کے لیے خوفناک خواب بنا دیے۔
ڈاکٹر نبیہا کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا بدترین وقت تھا، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنی شادی جیسے خوبصورت موقع پر مجھے ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حد تک دباؤ بڑھ گیا تھا کہ ایک موقع پر انہوں نے حارث کھوکھر سے طلاق لینے کا بھی سوچا کیونکہ اُن کی ذہنی صحت سخت متاثر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اُن کے اوپر ہونے والی تنقید نے اُن کی خوشیوں کو دکھ میں بدل دیا اور کچھ لوگوں نے اُن کے زندگی کے سب سے قیمتی لمحے کو اُن کے لیے سب سے بڑا پچھتاوہ بنا دیا۔ ڈاکٹر نبیہا نے بتایا کہ ان سب باتوں کا درد صرف وہی سمجھ سکتی ہیں جنہوں نے خود محسوس کیا۔
ڈاکٹر نبیہا علی خان کی یہ جذباتی گفتگو سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا باعث بن رہی ہے جہاں بہت سے صارفین اُن کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی بلاوجہ تنقید انسانی ذہنی صحت پر سنگین اثرات ڈال سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نبیہا علی خان ڈاکٹر نبیہا سوشل میڈیا انہوں نے میڈیا پر
پڑھیں:
مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔