تنہائیاں ڈرامے کی شہناز شیخ اور آصف رضا میر کی 40 سال بعد ملاقات میں کیا ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
پاکستان ٹیلی وژن کے سنہری دور کی ایک سنہری یاد ڈراما تنہائیاں ہے جس کا ہر ایک کردار اور ہر ایک مکالمہ آج بھی مداحوں کے ذہن میں نقش ہے۔
پی ٹی وی کا سنہری دور آج بھی مداحوں کے لیے خوشگوار یادوں کا سامان لیے ہوئے ہیں۔ ان گنت ڈرامے اور نغمے آج بھی زندہ و جاوید ہیں۔
ڈراما تنہائیاں بھی ایسے ہی ڈراموں میں سے ایک ڈراما ہے جب وہ آن ایئر ہوتا تھا تو سڑکیں سنسان ہوجایا کرتی تھیں اور لوگ اپنی تقریبات ملتوی کردیا کرتے تھے۔
اس ڈرامے کے دو مرکزی کرداروں آصف رضا میر اور شہناز شیخ کی جوڑی نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا جب کہ مرینہ خان اور بہروز سبزواری کے بے ساختہ اداکاری کو بھی خوب پسند کیا گیا تھا۔
شہناز شیخ نے اتنی کامیابیوں کے باجود چند ہی ڈراموں میں کام کیا اور منظرعام سے غائب ہوگئی تھیں۔ قریب قریب آصف رضا میر نے بھی یہی کیا تھا۔
تاہم اب یہ دونوں اپنی نجی ذمہ داریوں کو نبھانے کے بعد دوبارہ سے ٹی وی اسکرین پر نظر آ رہے ہیں لیکن دونوں کی ملاقات نہ ہوسکی۔
خوش قسمتی سے یہ موقع PTV بلڈنگ کے اسی سیٹ پر ملا جہاں انھوں نے ڈرامے کا آخری سین فلمایا تھا اور یہ ملاقات ایک شو کے دوران ممکن ہوئی تھی۔
اس یادگار موقع پر شہناز شیخ اور آصف رضا میر کی آنکھوں میں نمی آگئی اور خوشگوار مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔
دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر ماضی کے ان لمحات میں کھو گئے جسے اب پی ٹی وی کا سنہری کا دور کہا جاتا ہے۔ یہ ایک جذباتی ملاقات تھی۔
جس میں آصف رضامیر اور شہناز شیخ پرانی یادوں کو تازہ کیا اور شو کے دوران دلچسپ واقعات شیئر کیے۔
شہناز شیخ اور آصف رضا میر نے بدلتے ہوئے رجحانات اور ڈراما انڈسٹری پر اس کے اثرات پر بھی گفتگو کی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان کے دن گنے جا چکے،صدر زرداری کا ملاقات سے انکار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی (آن لائن)وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے دن گنے جا چکے،صدرآصف علی زرداری نے فوری ملاقات سے بھی انکار کردیا۔ وزیراعلی بلوچستان کی تبدیلی کا معاملہ زور پکڑگیا جس پر ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے ہیں اور دبئی میں صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی کوششیں شروع کر دی ہیں تاہم ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی نے آصف علی زرداری سے ملاقات کا وقت مانگا، صدرمملکت آصف زرداری نے سرفراز بگٹی سے فوری ملاقات سے انکارکردیا۔ پی پی پی ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی ملاقات کیلیے کچھ وقت دن دبئی میں ہی قیام کریں گے اورانہوں نے اپنا قیام بڑھا دیا ہے،پی پی بلوچستان کے ناراض ایم پی اے نے بھی وزیراعلی بلوچستان سے متعلق صدر آصف علی زرادری کو تحفظات سے آگاہ کردیاہے جس سے بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ وزارت عظمیٰ پر سرفرازبگٹی کے دن گنے جا چکے ہیں اور اس حوالے سے آئندہ چند روز میں اہم فیصلہ سامنے آنے کا امکان ہے۔