وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی دبئی پہنچ گئے، صدر آصف علی زرداری سے ملاقات نہیں ہو سکی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی :وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی تبدیلی کے حوالے سے خبروں کے بعد وہ نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے ہیں، سرفراز بگٹی نے دبئی میں صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی کوششیں کیں اور ان سے ملاقات کا وقت طلب کیا تاہم پی پی پی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صدر نے فوری ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان ملاقات کے لیے چند دن دبئی میں قیام کریں گے اور اپنی جانب سے رابطے جاری رکھیں گے، اس دوران پی پی بلوچستان کے ناراض ایم پی اے نے بھی صدر مملکت کو وزیراعلیٰ بلوچستان سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
خیال رہےکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے امکانات میڈیا کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں اور سیاسی حلقے اس ملاقات کے ممکنہ سیاسی اثرات پر غور کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔