اسلام آباد:

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹرعلی اردشیرلاریجانی نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور حالیہ واقعات میں افواج پاکستان کی بہادری اور کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت ہماری جیت ہے۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹرعلی اردشیرلاریجانی نے ملاقات کی، صدر مملکت نے ڈاکٹر لاریجانی کا خیرمقدم کیا اور انہیں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کاچارج سنبھالنے پرمبارک باد دی۔

صدر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد اور تہران کے درمیان متواتر تبادلے دو طرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کی عکاسی کرتے ہیں، پڑوسی ممالک کے درمیان تعاون ضروری اور دونوں ممالک کے شہریوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخ، عقیدے اور ثقافت سے جڑے دیرینہ تعلقات ہیں، صدر نے بھارت کے ساتھ جنگ میں ایران کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان ریل رابطے کو ترجیحی بنیادوں پر مضبوط کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر کنیکٹیویٹی کاروباروں اور مسافروں خصوصاً زائرین کے لیے آسان بنائے گی، ایران-پاکستان گیس پائپ لائن معاملے کا باہمی طور پر قابل عمل حل نکالنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر لاریجانی نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی جانب سے صدر زرداری کو نیک خواہشات اور تہنیتی پیغامات پہنچائے۔

ڈاکٹر لاریجانی نے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ  12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور حالیہ واقعات میں افواج پاکستان کی بہادری اور کامیابی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیت ہماری جیت ہے۔

ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورت حال کے ساتھ سلامتی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

وزیراعظم سے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے ملاقات میں دوطرفہ تعاون، پرامن اور خوش حال مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور قریبی برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط اور وسیع کرنے پر زور دیا۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی وسیع اور باہمی طور پر فائدہ مند شعبوں میں پاکستان ایران تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

 وزیراعظم نے علاقائی مسائل پر ایران کے اصولی مؤقف کو سراہا اور مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ایران کی یک جہتی پر اپنی طرف سے اور ملک کی طرف سے شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے پرامن اور خوش حال مستقبل کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان کے لیے اپنے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کی حمایت اور پاک-ایران تعلقات مضبوط بنانے کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی غیر متزلزل حمایت پر پاکستانی قوم اور قیادت کا شکریہ ادا کیا اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی وکالت میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

ملاقات میں طے کیا گیا  کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں ایک وفد جلد ایران کا دورہ کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص زراعت، مواصلات اور روابط میں تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کونسل کے سیکریٹری شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے علی لاریجانی لاریجانی نے پاکستان کی کہ پاکستان پاکستان کے پر زور دیا اور ایران کے درمیان نے کہا کہ ایران کے کے دوران ایران کی حمایت پر کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے

تہران(نیوز ڈیسک) ایران اور عراق نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے چار معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔

عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران کے موقع پر معاہدوں پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدے خسروی خانقین بغداد ریلوے کی تعمیر، بغداد اورتہران کو سسٹر سٹیز بنانے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں تعاون، تربیت اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے۔

معاہدے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی موجودگی میں کیے گئے۔

صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عراق سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں۔’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت