علیمہ خان نے ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے آج پھر عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا۔
جیو نیوز کے مطابق منگل کو علیمہ خان بھائی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی تو پھر انہیں ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ علیمہ خان نے کارکنوں کے ہمراہ جیل کی طرف جانے کی کوشش کی ، پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل ہوئی۔علیمہ خان عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ جیل کے قریب گورکھ پور ناکے پر دھرنا دے کر بیٹھ گئيں۔
اخوت کی نئی مثال ،جماعت اسلامی کے اجتماعِ عام میں 25 اسلامی ممالک کی خواتین رہنماؤں کی شرکت
علیمہ خان کے ہمراہ دیگر بہنیں اور پارٹی رہنما بھی موجود ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانگی بھی متاثر ہے ۔یاد رہے گزشتہ دنوں بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیا تھا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عمران خان سے ملاقات کی ملاقات کی اجازت نہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل
پڑھیں:
پی ٹی آئی کارکنان 25 نومبر کو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج میں شرکت کریں، عالیہ حمزہ کی کال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 25 نومبر بروز منگل کو پنجاب کی عوام کو اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہونا چاہیے تاکہ ایک آواز بن کر عمران خان کی فیملی کے ساتھ کھڑا رہا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ خان سے ملاقات ان کے خاندان کا ایک آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے، جسے نہ صرف عدالتوں نے تسلیم کیا ہے بلکہ جیل مینوئل بھی اجازت دیتا ہے۔
عالیہ حمزہ نے پارٹی کے اراکین، ایم این ایز، ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس دن اڈیالہ جیل میں موجود رہیں، خاص طور پر جب خان کے اہل خانہ وہاں ہوں۔
انہوں نے ٹکٹ ہولڈرز کو خصوصی ہدایت دی ہے کہ وہ کم از کم چار کارکنوں کو ساتھ لے کر احتجاج میں حصہ لیں،محکوم اور مشکل اس دور میں خان کے خاندان کے ساتھ یک جہتی کا مظاہرہ ضروری ہے اور انہیں ان کے حق سے محروم نہیں ہونے دینا چاہیے۔