data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نوابشاہ (نمائندہ جسارت ) شہید بے نظیر آباد بورڈ نے 9 کلاس اور فرسٹ ائر کے امتحانی نتائج کا بیک وقت اعلان کر دیا، جس کے بعد بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آ گئی ہیں۔ سانگھڑ، نوشہرو فیروز اور نواب شاہ سمیت تینوں اضلاع کے ہزاروں طلبہ نتائج کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ طلبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بورڈ میں رشوت ستانی اور اقربا پروری زوروں پر ہے، جس کے باعث ان کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔نتائج کے خلاف طلبہ نے نواب شاہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا، جس میں شہید بے نظیر آباد بورڈ کے ماتحت ہونے والے امتحانات میں مختلف کالجز کے کے طلبہ نے شرکت کی تھی۔ اس احتجاج میں گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی شامل تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ای پیپر چیکنگ کے نظام نے انہیں شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔طلبہ اور اساتذہ کا مؤقف ہے کہ نئے ای پیپر چیکنگ سسٹم کو بغیر ٹرائل کے مکمل امتحانات میں لاگو کرنا غلط فیصلہ تھا۔ ان کے مطابق اس نظام کو پہلے ایک یا دو مضامین تک محدود رکھتے ہوئے آزمائشی بنیادوں پر نافذ کیا جانا چاہیے تھا۔ طلبہ نے شکایت کی کہ بعض پرچوں میں ایک ہی پیپر کے سوالات و جوابات کے دوران دوسرے مضامین کے مواد کی شمولیت بھی سامنے آئی، جس نے نتائج کی شفافیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج نواب شاہ کے پرنسپل پروفیسر مزمل ظہور حسین گجر نے بھی طلبہ کے خدشات کی توثیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ادارہ شدید متاثر ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ای پیپر چیکنگ میں متعدد تکنیکی خامیاں واضح طور پر نظر آئی ہیں اور یہ عمل طلبہ کے تعلیمی مستقبل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔پروفیسر مزمل گجر نے مزید بتایا کہ انہیں زبانی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ طلبہ سے ری اسسمنٹ کی درخواستیں وصول کی جائیں، مگر تاحال بورڈ کی جانب سے باضابطہ کمیٹی، نوٹیفکیشن یا کوئی طریقہ کار جاری نہیں کیا گیا، جس سے صورتحال مزید ابہام کا شکار ہو گئی ہے۔طلبہ اور والدین کا کہنا ہے کہ نتائج میں بے ضابطگیاں اور بورڈ کی جانب سے شفاف وضاحت کے فقدان نے لاکھوں طلبہ کے مستقبل کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تحقیقات کرائی جائیں، ای پیپر چیکنگ سسٹم کا جائزہ لیا جائے اور نتائج کی ازسرِنو جانچ پڑتال کا شفاف عمل شروع کیا جائے، تاکہ متاثرہ طلبہ کو انصاف مل سکے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی