قومی لیبر فورس سروے 25-2024ء میں پاکستان میں بے روزگار افراد کی تعداد سامنے آئی ہے۔

سروے نتائج کے میں بتایا گیا کہ ملک میں بیروزگاری کی شرح 7 اعشاریہ 1 فیصد ہوگئی ہے، سال 21-2020ء میں یہ شرح 6 اعشاریہ 3 فیصد تھی۔

قومی لیبر سروے کے مطابق گزشتہ 5 سال میں بیروزگاری میں صفر اعشاریہ 8 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ پاکستان میں اس وقت تقریباً 80 لاکھ افراد بیروزگار ہیں۔

سروے کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2023ء کی مردم شماری کے مطابق ملکی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہے جبکہ پاکستان 3 اعشاریہ 3 فیصد آبادی بیروزگار ہے۔

نتائج کے مطابق قومی اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ سروسز سیکٹر روزگار کی فراہمی میں ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ زرعی شعبہ دوسرے اور صنعتی شعبہ تیسرے نمبر پر ہے۔

سروے نتائج کے مطابق سروسز سیکٹر میں 3 کروڑ 18 لاکھ 30 ہزار افراد برسر روزگارہیں، روزگار کی شرح سب سے زیادہ 41 اعشاریہ7 فیصد ہے۔

نتائج کے مطابق زرعی شعبے میں روزگار کی شرح 33 اعشاریہ1 فیصد ہے، یہاں 2 کروڑ 55 لاکھ 30 ہزار افراد کو روزگار میسر ہے۔

سروے نتائج کے مطابق صنعتی شعبے میں روزگار کی شرح 25 اعشاریہ 7 فیصد ہے اور یہاں 1 کروڑ 98 لاکھ 60 ہزار افراد برسرروگار ہیں۔

لیبر فورس سروے کے مطابق پاکستان میں فی کس ماہانہ اوسط اجرت 39 ہزار 42 روپے ہے، ماہانہ اجرت میں 5 سال کے دوران اوسطاً 15 ہزار 14 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سروے نتائج کے مطابق سال 21-2020ء میں ماہانہ اجرت 24 ہزار 28 روپے تھی جبکہ اس وقت مرد حضرات کی ماہانہ اجرت 39 ہزار 302 اور خواتین کی 37 ہزار 347 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ہے سروے نتائج کے نتائج کے مطابق پاکستان میں روزگار کی کی شرح

پڑھیں:

برطانیہ میں شادی کی مقبول ترین تاریخ اور دن کون سا ہے؟ دلچسپ انکشاف سامنے آگیا

لندن: برطانیہ میں سال 2023 کی سب سے مقبول شادی کی تاریخ اور دن کا انکشاف سامنے آگیا ہے۔

نیشنل اسٹیٹیسٹکس کے ادارے (ONS) کے مطابق 2 ستمبر 2023 وہ دن تھا جب انگلینڈ اور ویلز میں سب سے زیادہ شادیاں ہوئیں، اور اسی روز 3 ہزار 227 جوڑوں نے رشتۂ ازدواج میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 میں ہفتہ (Saturday) شادیوں کے لیے سب سے پسندیدہ دن رہا، جس روز ہونے والی شادیوں کی شرح 41.9 فیصد رہی اور مجموعی طور پر 93 ہزار 918 شادیاں ہفتے کے روز انجام پائیں۔

سول پارٹنرشپ کے لیے بھی ستمبر سب سے مقبول مہینہ رہا، جس میں 744 سول پارٹنرشپس ریکارڈ کی گئیں، جو کل تعداد کا 9.9 فیصد بنتا ہے۔ اس کے برعکس جنوری شادیوں اور سول پارٹنرشپ دونوں کے لیے سب سے کم پسندیدہ مہینہ ثابت ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 2023 میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 24 ہزار 400 سے زائد شادیاں ہوئیں، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 9.1 فیصد کم ہیں، جبکہ سول پارٹنرشپس میں 10 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور ان کی تعداد بڑھ کر 7 ہزار 547 ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق مردوں کی شادی کی اوسط عمر 34.8 سال اور خواتین کی 33 سال رہی، جو برطانیہ میں اب تک ریکارڈ کی جانے والی بلند ترین اوسط عمروں میں شامل ہے۔

مجموعی طور پر 1973 سے 2023 تک انگلینڈ اور ویلز میں شادیوں کی شرح میں 44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں بے روزگارافراد کی تعداد80لاکھ تک پہنچ گئی؛ادارہ شماریات
  • ملک میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی
  • پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی
  • پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1فیصد ہوگئی، ملک میں تقریبا 80لاکھ افراد بے روزگار ہیں، سروے
  • برطانیہ میں شادی کی مقبول ترین تاریخ اور دن کون سا ہے؟ دلچسپ انکشاف سامنے آگیا
  • پاکستان میں بیروزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی، سروے
  • ایتھوپیا: 12 ہزار سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ پڑا
  • قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں انتخاب, نتائج آنے کا سلسلہ جاری
  • این اے 104;32 پولنگ سٹیشنز کے نتائج فارم 45 کے مطابق آگئے