Jasarat News:
2026-07-24@04:17:27 GMT

ضلع بدین کے صحافی ہمیشہ ذمے دارانہ صحافت کرتے آئے ہیں

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین (نمائندہ جسارت)ملکی اندرونی اور بیرونی حالات کے پیش منظر میں میڈیا کے مثبت کردار کے حوالے سے ڈی سی بدین یاسر بھٹی کی زیرصدارت اجلاس ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی سمیت ضلع بھر کے صحافیوں کی شرکت ۔ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی کی صدارت میں ضلع بدین کے تمام صحافیوں کے ساتھ دربار ہال بدین میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلعی رپورٹرز کے علاوہ تمام پریس کلبوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی، اسسٹنٹ کمشنر بدین راجیش دلپت، انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں اور انفارمیشن آفیسر عرفان علی جونیجو بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے کہا کہ ہمارے ملک نے گزشتہ 15 سے 20 سالوں میں امن کے لیے 80 ہزار سے زیادہ جانوں کی قربانی دی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔ آج کا اجلاس پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر منفی خبروں اور غلط افواہوں کی روک تھام کے سلسلے میں صحافی برادری سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے منعقد کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بدین کے صحافی ہمیشہ اعلیٰ صحافتی اقدار کے مطابق ذمہ دارانہ صحافت کرتے آئے ہیں، بدین کی شفاف صحافت کو دوسرے اضلاع کے لیے ایک مثالی نمونے کے طور پر بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مطابق صحافیوں اور میڈیا پر چند اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جن کا مقصد دہشتگردی کی روک تھام، سماجی ہم آہنگی، اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو یقینی بنانا ہے کسی بھی دہشتگرد تنظیم، اس کی سوچ یا کارروائی کی حمایت، تشہیر یا جواز پیش کرنا ممنوع ہے کسی بھی خبر کو نشر کرنے سے پہلے مکمل تصدیق ضروری ہے ایسے بیانات، تقاریر یا ویڈیوز نشر کرنے سے گریز کیا جائے جو شدت پسندی کو فروغ دیں حساس آپریشنز یا دہشتگردی سے متعلق واقعات کی رپورٹنگ میں انتہائی احتیاط اور تصدیق کو یقینی بنایا جائے دہشتگرد تنظیموں یا شدت پسند عناصر کے انٹرویوز، بیانات یا تشہیر کرنا نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا میڈیا ہاؤسز کا سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون ضروری ہے ایسی رپورٹنگ سے گریز کیا جائے جو ریاستی آپریشنز یا سیکورٹی فورسز کی حکمتِ عملی کو متاثر کرے قومی سلامتی سے متعلق حساس معلومات نشر کرنے سے قبل ذمہ داری اور مستند معلومات ضروری ہیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا میں صرف دو ممالک نظریے کی بنیاد پر وجود میں آئے ہیں، جن میں ایک ہمارا پیارا ملک پاکستان ہے۔ ہمیں ہر معاملے میں ملکی مفاد کو پہلی ترجیح بنانا چاہیے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی