سانحہ ملک پور میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوناک ہے
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے راہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ ، میاںانوارلحق ایڈووکیٹ ، میاں طاہر ایوب ، شیخ افضال شاہین نے سانحہ ملک پور میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع کو انتہائی افسوسناک اور دل خراش قرار دیتے ہوئے اسے حکومتی نااہلی، انتظامی کمزوری اورمجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت قراردیا ہے۔ حکومت اس سانحے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں اور متاثرہ خاندانوں کو فوری انصاف اور امداد فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ رہائشی علاقوں کے اندر کیمیکل فیکٹریوں کا قائم ہونا اور مناسب حفاظتی اقدامات کا نہ ہونا کھلی مجرمانہ غفلت ہے۔ اگر ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے تو یہ جانی نقصان نہ ہوتا۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے جسے مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات، مؤثر نگرانی اور عملی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے زخم صرف بیان بازی سے نہیں بھر سکتے، ان کے لیے عملی ریلیف اور ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔ امید ہے کہ اس سانحے کو ایک اور فائل کا حصہ بنانے کے بجائے اسے نظام کی اصلاح کا نقطہ آغاز بنایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ضروری ہے کہ حکومت اس سانحے کو محض حادثہ قرار دے کر اپنی ذمہ داری سے نہ بچ نکلے بلکہ پیشگی انتظامات اور حفاظتی نظام میں عملی بہتری لائی جائے۔صنعتی اداروں میں سیفٹی آڈٹ، فائر سسٹم اور ایمرجنسی پلان کو لازمی قرار دیا جائے۔ عوام ایک مؤثر، سنجیدہ اور دیرپا حکومتی ردعمل کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
60 سالہ پائلٹ کی ایئر ہوسٹس سے مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ، مقدمہ درج
بھارت کی ایک نجی ایوی ایشن کمپنی کے 60 سالہ پائلٹ پر گزشتہ ہفتے فائیو اسٹار ہوٹل میں جہاز کے عملے کی 26 سالہ ممبر سے مبینہ زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ 18 نومبر کو پیش آیا، ملزم روہت ساران اپنے ساتھی پائلٹ اور متاثرہ خاتون کے ساتھ حیدرآباد سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے بنگلورو پہنچا تھا اور ان کا ہوٹل میں قیام تھا۔
یہ بھی پڑھیے: آر ایس ایف نے 300 خواتین کو ہلاک، متعدد کیساتھ جنسی زیادتی کی، سوڈانی وزیر کا دعویٰ
متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ پائلٹ انہیں سگریٹ پینے کے بہانے اپنے کمرے کے قریب لایا اور زبردستی اندر لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔
متاثرہ خاتون نے ایوی ایشن کمپنی کے انتظامیہ کو واقعے سے آگاہ کیا اور پولیس اسٹیشن میں زیرو ایف آئی آر درج کرائی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ کی شکایت پر بھارتیہ نیایا سنگھیتا کی دفعہ 63 (ریپ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور کیس کو مزید تحقیقات کے لیے بنگلورو سٹی کے ہلسورو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں