پہلی پاکستانی شہیدخاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج دسویں برسی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک :پہلی پاکستانی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج دسویں برسی منائی جارہی ہے،جان کی قربانی دے کر جرأت و بہادری کی تاریخ رقم کرنے والی طن کی بہادربیٹی آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔
18 مئی 1992ء کو کراچی میں پیدا ہونے والی مریم مختیار24نومبر2015کو میانوالی کے قریب تربیتی پرواز کے دوران طیارہ کریش ہونے پرشہید ہو گئی تھیں۔
مریم فٹبال کی بہترین کھلاڑی تھیں، انہوں نے نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں بلوچستان یونائیٹڈ کی نمائندگی بھی کی، 2014ء میں وہ پاکستان ایئر فورس میں بطور گریجویٹ شامل ہوئیں۔
پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
پاکستان کی اس بہادر بیٹی کا تعلق پی اے ایف کے 132ویں جی ڈی پائلٹ کورس سے تھا جس میں 6 دیگر خواتین بھی شامل تھیں، مریم مختیار کا شمار پاک فضائیہ کے جنگجو پائلٹس میں ہوتا تھا۔
24 نومبر 2015ء کو تربیتی طیارے پر معمول کی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب جہاز میں فنی خرابی ہوئی تو بہادر مریم نے جہاز کا رخ غیر آباد علاقے کی طرف موڑ دیا مگر زندگی نے مہلت نہ دی اور انہوں نے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والی پاک فضائیہ کی پہلی فائٹر پائلٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
شہید پائلٹ کراچی ملیر کینٹ کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں ، قوم کی اس دلیر بیٹی کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیاتھا۔
پرو ہاکی لیگ کی تیاری، قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ کل سے شروع
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دنیا کی سب سے قیمتی کامک بک: سپر مین نمبر 1 لاکھوں ڈالرز میں نیلام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا کی مہنگی ترین کامک بک کا ریکارڈ دوبارہ سپر مین کے نام ہو گیا ہے، 1939 میں شائع ہونے والی سپر مین نمبر 1 کو حال ہی میں نیلامی میں 91 لاکھ 20 ہزار ڈالر میں فروخت کیا گیا۔
سپر مین نمبر 1، جس نے پہلی مرتبہ ‘مین آف اسٹیل’ کو اپنے اکیلے عنوان میں متعارف کرایا، تقریباً بہترین حالت میں نیلامی کے دوران 9.12 ملین ڈالر میں فروخت ہو گیا۔ جو اسے تاریخ کی سب سے قیمتی کامک بک بناتا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز 2024 میں فروخت ہونے والی ایکشن کامکس نمبر 1 کے پاس تھا، جو 60 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔
ہیریٹیج آکشنز کے مطابق یہ نادر شمارہ ایک شمالی کیلیفورنیا کے خاندان کو اپنی مرحوم والدہ کے گھر کی اٹاری صاف کرتے ہوئے ملا، جہاں یہ کارڈ بورڈ کے ڈبے میں پرانے اخبارات کے ساتھ رکھا گیا تھا۔
اس تاریخی شمارے کو دنیا کی معروف تھرڈ پارٹی گریڈنگ سروس CGC کے پاس بھیجا گیا، جس نے اسے 10 میں سے 9 کا شاندار گریڈ دیا۔ یہ نمبر 1 سپر مین کا اب تک موجود بہترین حالت میں شمار ہونے والا نسخہ ہے اور 6.0 یا اس سے اوپر گریڈ والے سات شماروں میں سے ایک منفرد مثال ہے۔
ماہرین کے مطابق اس شاندار گریڈنگ اور نایاب حالت نے اس کامک بک کو جمعرات کو ہونے والی نیلامی میں ریکارڈ قیمت پر فروخت ہونے والی دنیا کی مہنگی ترین کامک بک بنا دیا۔
کلیکٹرز اور کامک بک کے شائقین کے لیے یہ واقعہ نہ صرف دلچسپی کا باعث ہے بلکہ تاریخی اور سرمایہ کاری کی حیثیت سے بھی ایک اہم سنگِ میل ہے۔