Juraat:
2026-07-23@23:52:09 GMT

بھارتی فضائیہ کو ایک اور دھچکا

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

بھارتی فضائیہ کو ایک اور دھچکا

ریاض احمدچودھری

بھارت کا لڑاکا طیارہ تیجس دبئی ایئرشو کے دوران کرتب دکھاتے گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا۔ تیجس طیارہ دبئی ایئرشو کے دوران صلاحیتوں کا حتمی مظاہرہ کرتے ہوئے کریش ہوا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیارے میں تکنیکی خرابیاں تھیں۔بتایا گیا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باوجود بھارتی طیارہ ایئرشو میں اڑایا گیا، پائلٹ کی حالت کے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، دھماکے کے بعد طیارہ زمین سے ٹکرایا تھا، ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ دبئی ایئر شو کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی طیارہ شو کے دوران حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوا ہو۔بھارتی دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ دبئی ایئر شو میں حادثہ بھارت کی دفاعی صنعت کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہو گا۔چند روز پہلے دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارے کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی، جس میں تیجس کے فیول ٹینک سے تیل رسنے کا عمل واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔ تیجس جو بھارت میں مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیارہ ہے، گزشتہ دو سال کے اندر اندر اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ مارچ 2024 میں بھی ایک تیجس طیارہ راجستھان کے شہر جیسلمیر میں پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا، تیجس کی پہلی آزمائشی پرواز سال 2001 میں کی گئی تھی۔
دبئی ایئر شو میں تباہ جنگی طیارے تیجس کو بھارتی فضائیہ نے نقائص کے سبب شو میں لانے سے منع کیا تھا مگر سیاسی دباؤ کے باعث بات نہیں مانی گئی۔بھارتی جنگی طیارے تیجس کی تباہی حقیقت میں بھارت کی ادارہ جاتی ناکامی ہے، بدلتی اسپیسفکیشنز، ٹیکنالوجی گیپس اور غیر واضح ڈیزائن نے تیجس کے ترقیاتی پروگرام کو روکے رکھا۔تیجس طیارے کی تیاری کے دوران ہال کی پیداواری اور مینوفیکچرنگ کوالٹی پر سوالات اٹھائے گئے۔ تیجس طیارے کی تیاری کے دوران پینل مس الائنمنٹ، لیکج اور وائبریشن جیسے مسائل بارہا رپورٹ ہوئے۔تیجس طیارے میں دیسی انجن ناکام ہوا، جی ای انجن ایئر فریم کے مطابق نہیں تھا، تھرسٹ، اسمارٹ لوڈ اور حرارتی دباؤ کے مسائل سامنے آئے، کم اسپیڈ پر استحکام کے مسائل پائلٹ ان پٹ اور آٹو پائلٹ میں تضاد بھی تیجس تیاری کے ابتدائی مراحل میں سامنے آئے۔خیال رہے کہ تیجس طیاروں کا منصوبہ اپنے ڈیزائن اور دیگر چیلنجز کی وجہ سے انڈیا میں کافی تاخیر کا شکار رہا تھا اور ماضی میں تیجس طیاروں کو اپنے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے مشکلات کا بھی سامنا رہا ہے اور ایک مرتبہ انڈین بحریہ نے ان طیاروں کو اپنے بیڑے میں شامل کرنے کی درخواست کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ یہ بہت زیادہ بھاری ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا حادثہ رونما ہوا ہو، گزشتہ 5 سالوں کے دوران پیش آنے والے ایسے حادثات کی تفصیلات بیان کی جا رہی ہیں۔فروری 2020 میں ٹائمز آف انڈیا نے ایک بھارتی بحریہ کے ترجمان کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ بھارتی فضائیہ کا ایک میگـ29 گوا کے ساحل کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جو معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ 17 مارچ 2021 میں بھارت میں میگـ21 بائیسن طیارہ گرنے سے ایک آئی اے ایف پائلٹ ہلاک ہوا۔آئی اے ایف کے بیان میں کہا گیا کہ گروپ کیپٹن اے گپتا ایک جنگی تربیتی مشن کے لیے ایئربیس سے اْڑے تھے، جب انہیں یہ مہلک حادثہ پیش آیا، مزید کہا گیا تھا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کر دی گئی ہے۔29جولائی2022 میں بھارت میں سوویت دور کا ایک میگـ21 تربیتی پرواز کے دوران راجستھان میں کریش کر گیا، جبکہ 2 پائلٹ ہلاک ہوئے۔بھارتی فضائیہ نے بتایا تھا کہ تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا’ اور وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا جبکہ وِنگ کمانڈر ایم۔ رانا اور فلائٹ لیفٹیننٹ آدویتّیہ بال ہلاک ہوئے۔29 جنوری2023 میں بھارتی دارالحکومت کے قریب مشقوں کے دوران بظاہر فضا میں ٹکرانے سے 2 فائٹر جیٹ طیارے گر کر تباہ ہو گئے، جس میں ایک پائلٹ ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔روسی ساختہ سوخوئی ایس یوـ30 میں دو پائلٹ سوار تھے، اور فرانسیسی ساختہ میراج 2000 ایک تیسرے پائلٹ نے اڑایا، دونوں طیارے گوالیار ایئربیس سے اڑے تھے، جو جائے حادثہ سے تقریباً 50 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔
8 مئی کو راجستھان کے علاقے سورت گڑھ کے قریب ایک روسی ساختہ مگـ21 آن بورڈ ایمرجنسی کے باعث گرنے سے زمین پر موجود تین افراد ہلاک ہو گئے تھے اور ایک گھر تباہ ہو گیا تھا۔آئی اے ایف نے بتایا تھا کہ پائلٹ محفوظ طور پر باہر نکل آیا اور حادثہ معمول کی تربیتی پرواز کے تھوڑی دیر بعد پیش آیا۔12 مارچ2024 میں بھارتی فضائیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ جنگی طیارہ ریاست راجستھان میں گر کر تباہ ہوا، یہ اس طیارے کے شامل کیے جانے کے بعد پہلا ایسا واقعہ تھا۔ 4 نومبرکو آئی اے ایف نے بتایا کہ ایک مگـ29 لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران آگرہ کے قریب ‘سسٹم کی خرابی’ کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔بھارتی فضائیہ نے ‘ایکس’ پر لکھا تھا کہ پائلٹ نے زمین پر جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے سے بچانے کے لیے طیارے کو قابو میں رکھا، پھر محفوظ طور پر باہر نکل آیا، وجہ جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔9 جولائی 2025 میں بھارتی فضائیہ کے مطابق اس کے دو پائلٹ راجستھان کے ضلع چورو کے ایک گاؤں کے قریب جیگوار لڑاکا طیارہ گرنے سے ہلاک ہو گئے۔راجالدیسر تھانہ انچارج کملیش نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا تھا کہ برطانویـفرانسیسی ساختہ طیارہ دوپہر ایک زرعی کھیت میں گرا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: گر کر تباہ ہو گیا بھارتی فضائیہ تربیتی پرواز دبئی ایئر شو لڑاکا طیارہ شو کے دوران آئی اے ایف میں بھارت پرواز کے ہلاک ہو کے قریب تھا کہ کے لیے

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک