امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ دنیا بھر میں ڈیپ فیک کا سب سے زیادہ نشانہ بننے والی شخصیت قرار پائی ہیں۔

سائبر سیکیورٹی فرم میکافی کی نئی رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے ڈیپ فیک صرف غیر اخلاقی مواد تک محدود نہیں رہے بلکہ دھوکے بازوں نے ان کی نقل بنا کر جعلی برانڈ انڈورسمنٹس، اشتہارات اور فراڈ لنکس بھی پھیلائے۔

 مجرمان AI کی مدد سے مشہور شخصیات کی آواز اور چہرہ تیار کرکے جعلی گفٹس، کرپٹو اسکیمز اور بیوٹی پراڈکٹس کے نام پر ایسے لنکس بناتے ہیں جو مالویئر اور آن لائن فراڈ کا باعث بنتے ہیں۔

میکافی کے سروے کے مطابق 72 فیصد امریکیوں نے جعلی سیلیبرٹی انڈورسمنٹس دیکھیں، 39 فیصد نے ان لنکس پر کلک کیا جبکہ ہر 10 میں سے ایک شخص کا پیسہ یا ذاتی ڈیٹا چوری ہوا، متاثرہ افراد کو اوسطاً 525 ڈالر کا نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ کے بعد اسکارلٹ جوہانسن دوسرا سب سے بڑا نشانہ بنیں، ان کے بعد جینا اورٹیگا، سڈنی سوینی، سبریانا کارپینٹر اور ٹام کروز جیسی معروف شخصیات بھی ڈیپ فیک دھوکا دہی سے متاثر ہوئیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ٹیلر سوئفٹ ڈیپ فیک

پڑھیں:

نجی زندگی کی وجہ سے مسلسل نشانہ بنایا گیا:فیروز خان کا انکشاف

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے میری ذاتی زندگی کی وجہ سے بہت شدت سے نشانہ بنایا گیا۔ڈرامہ خانی کے ذریعے مقبولیت پانے والے فیروز خان نے کہا کہ ان کی پہلی شادی علیزہ شاہ سے ہوئی تھی جو اختلافات کے باعث طلاق پر ختم ہوگئی، اس دوران علیزہ کی جانب سے تشدد کے الزامات اور سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید نے اداکار کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔انہوں نے بتایا کہ وہ اب ڈاکٹر زینب کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لیکن پرانی زندگی سے جڑے تنازعات آج بھی ان کے ساتھ جڑے نظر آتے ہیں، سوشل میڈیا کی مخالفت، عدالتوں کے چکر اور بچوں سے دوری نے انہیں شدید ذہنی تناؤ میں مبتلا کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے میری نجی زندگی کی وجہ سے مسلسل نشانہ بنایا گیا، ایک روز میں اچانک گر پڑا اور بے ہوش ہوگیا، حد یہ کہ زندگی اور موت کے بیچ میں تھا، ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں نے خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ بچوں سے دوری ان کے لیے سب سے زیادہ تکلیف دہ تھی، مجھے اپنے بچوں کی شدید یاد آتی تھی مگر ملنے کی اجازت نہیں تھی، عدالتوں میں جاری مقدمات اور ذہنی دباؤ نے انہیں زندگی سے بددل کر دیا تھا لیکن ان کی والدہ نے امید نہیں چھوڑی۔انہوں نے بتایا کہ جب میں بے ہوش تھا تو امی نے آیت الکرسی پڑھی انہی کی دعا سے میں دوبارہ ہوش میں آیا اور زندگی کی طرف واپس لوٹا، اس مشکل دور نے انہیں اندر سے بدل کر رکھ دیا، مگر اب وہ زندگی کو نئے زاویے سے دیکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیلر سوئفٹ عالمی سطح پر اے آئی ڈیپ فیک کا سب سے بڑا ہدف قرار
  • جہاز کے پیچھے آسمان پر سفید لکیریں بننے کی سائنسی حقیقت سامنے آگئی
  • دنیا کی سب سے قیمتی کامک بک: سپر مین نمبر 1 لاکھوں ڈالرز میں نیلام
  • نجی زندگی کی وجہ سے مسلسل نشانہ بنایا گیا:فیروز خان کا انکشاف
  • 2025 میں دنیا کے سب سے زیادہ قرضدار ممالک کونسے ہیں؟
  • ’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی دواؤں کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی
  • اقوام متحدہ نے امریکا کو دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار دیدیا
  • سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟
  • میرپور خاص کی سماجی شخصیت سلامت لاکھو جھگڑے کے مقدمے میں عدالت میں پیش