یوم تاسیس کاجلسہ کورنگی عید گاہ گرائونڈ میں ہوگا‘ سعیدغنی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کورنگی نمبر ساڑھے تین پر عیدگاہ گرائونڈ میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ اس سال پورے ملک میں پارٹی کا 58 واں یوم تاسیس ضلعی سطح پر منایا جارہا ہے البتہ کراچی کی تنظیم نے کراچی کے تمام اضلاع کا ایک مشترکہ جلسہ کراچی ڈویژن کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میری پیپلز پارٹی کے تمام عہدیداران‘ ذمہ داران‘ کارکنان اور کراچی کے عوام سے اس جلسہ میں شرکت کی خصوصی استدعا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سینیٹر وقار مہدی کے ہمراہ اتوار 30 نومبر کو پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ہونے والے جلسے کے لیے جلسہ گاہ کے معائنہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی کراچی رؤف ناگوری‘ صدر پاکستان پیپلز پارٹی کورنگی جانی میمن‘ صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سردار خان، حیدر خان، نائب صدر ڈسٹرکٹ کورنگی شیراز وحید، انفارمیشن سیکرٹری احمد رضا اور نعیم شیخ و دیگر پارٹی کے عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کورنگی نمبر ساڑھے تین پر عیدگاہ گرائونڈ میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی کراچی کراچی ڈویژن یوم تاسیس پارٹی کے
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔