ایم کیو ایم کے غبار ے سے ہوا نکل چکی ہے سینیٹر وقار مہدی
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے ایم کیو ایم کے رہنمائوں کی گورنر ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کی ایم کے غبار ے سے ہوا نکل چکی ہے، اب وہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف بے ڈھنگی اداکاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ کے عوام کے اصلی ووٹوں اور ان کی تائید سے صوبے میں حکومت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ اور چائنا کٹنگ ایم کیو ایم کا طرہ امتیاز ہے۔ ایم کی ایم ہمیشہ ٹھپے اور ووٹ چوری اور دھاندلی کے ذریعے ہر حکومت کے ساتھ شریک اقتدار رہی ہے مگر اس نے 40 سالہ پارلیمانی سیاست کے باوجود کراچی کے شہریوں کو ان کے حقوق دلوانے کے بجائے خود ہڑپ کیے۔ سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی 1970ع سے اب تک جب بھی اقتدار میں آئی ہے تو اس نے کراچی کے مسائل کو اہمیت دی اور اُس کی ترقی میں پیش پیش رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب ایم کیو ایم کے 1987 سے اب تک کراچی کے تین میئر ز آئے لیکن کراچی کے لیے ان کی کارکردگی زیرو ہی رہی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم کراچی کے ایم کے ایم کی کہا کہ
پڑھیں:
مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو نشانے پر لے لیا
وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال۔فوٹو: فائلوفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کو نشانے پر لے لیا۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کیا صوبے بنانے کے قانون میں آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی، بالکل ہوسکتی ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کو سندھ میں صوبہ بننے سے متعلق خبردار کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کہتی تھی زرعی ٹیکس نہیں لگنا چاہیے، آئی ایم ایف نےکان پکڑ کر زرعی ٹیکس لگانے کا کہا تو زرداری صاحب نے اعلان کیا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی کو اس سال 800 ارب روپے ملنا چاہیے تھے، 100 ارب بھی نہیں ملے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وفاق کہتا ہے سارے پیسے وزیراعلیٰ کو دے دیے، جاؤ چیف منسٹر سے لو، نئے صوبے کی بات اس وقت کرتے ہیں، جب ہمیں حقوق نہیں دیتے۔