آزادکشمیر کے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز کی تقریب حلف برداری آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کی حلف برداری کی تقریب آج مظفرآباد میں ایوانِ صدر میں منعقد ہوگی۔
تقریب میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور مظفرآباد پہنچ چکی ہیں، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آمد کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز وزیر اعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کو وزارتِ عظمیٰ کے لیے 36 ووٹ ملے، جبکہ ان کے خلاف صرف دو ووٹ ڈالے گئے۔ پیپلز پارٹی نے اس تحریک کے لیے 38 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا۔
ایوان سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ ایک ہی شخص آئین اور انتظامی ڈھانچے کی خرابی کا ذمہ دار ہے۔ کیا کابینہ کے دیگر ارکان اس میں شریک نہیں؟ انہوں نے کہا کہ سیاسی نظام کی بقا ملکی سرحدوں کے محفوظ ہونے سے جڑی ہے، اور اگر پاکستان کی مسلح افواج موجود نہ ہوں تو کچھ بھی قائم نہ رہ سکے۔
دوسری جانب، نئے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایکشن کمیٹی ایک حقیقت ہے، اس کے کچھ مطالبات جائز ہیں جبکہ بعض خواہشات پر مبنی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی فیصل ممتاز
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔