اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول  کی ہدایت پر  پیپلزپارٹی نے 30 نومبر کو ضلعی سطح پر یوم تاسیس منانے کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری جنرل ہمایوں خان کے مطابق پیپلزپارٹی ملک کے تمام اضلاع میں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کرے گی۔  دریں اثناء بلاول سے گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی اور راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی۔ فریال تالپور نے بھی ملاقات میں شرکت کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین نے بھی ملاقات کی۔ دوسری جانب  چیئرمین بلاول بھٹو   سے  برطانیہ، ناروے، آسٹریا کے پارلیمنٹرینز اور عالمی ٹیکنالوجی و سرمایہ کاری رہنماؤں کے وفد  نے  ملاقات کی۔  ڈائیلاگ پاکستان کے تحت عالمی کاروباری و پارلیمانی رہنماؤں کے وفد کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول نے کہا کہ  پاکستان دنیا کے لئے ایک قابل اعتماد دوست ملک ہے، ہم اپنے عالمی پارٹنرز کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں، پاکستان انفراسٹرکچر، توانائی، زراعت، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ اشتراک چاہتا ہے، عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستانی نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیت، سٹارٹ اپ کلچر اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ابھرتی صلاحیت کو مدنظر رکھنا چاہئے، ڈیجیٹل سکیورٹی کے میدانوں میں تعاون انتہائی ضروری ہے۔  بلاول  اور عالمی کاروباری و پارلیمانی وفد کے درمیان خطے میں امن، معاشی راہداریوں، ٹرانزٹ ٹریڈ اور پاکستان کے جغرافیائی کردار پر بھی بات چیت ہوئی۔ بلاول بھٹو نے افغانستان، وسطی ایشیا اور خلیجی منڈیوں کے ساتھ روابط کو وسعت دینے کی عالمی کاروباری و پارلیمانی وفد کی تجاویز سے اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لعل بخش بھٹو انتقال کر گئے  

(احسن عباسی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لعل بخش بھٹو انتقال کر گئے۔
لعل بخش بھٹو مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے،وہ صوبائی وزیر اور رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔
لعل بخش بھٹو پی پی پی رہنما ندیم بھٹو کے والد تھے۔

لعل بخش بھٹوکے انتقال پرپیپلزپارٹی قیادت اورہنمائوں کی جانب سے اظہارتعریت کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو سے عالمی پارلیمانی و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
  • پیپلزپارٹی کا 30 نومبر کو ضلعی سطح پر یوم تاسیس منانے کا اعلان
  • بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کی ملاقات
  • فریال تالپور سے نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی ملاقات
  • بلومبرگ کا پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان
  • تحریک انصاف کی جانب سے آزاد کشمیر ان ہاؤس تبدیلی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے: عبدالقیوم نیازی
  • پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما انتقال کرگئے، صدر مملکت، بلاول بھٹو سمیت دیگر کا اظہار افسوس
  • بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لعل بخش بھٹو انتقال کر گئے