2025-09-18@13:58:41 GMT
تلاش کی گنتی: 73

«وفاقی وزیر ریلوے»:

    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایت پر ریلوے ڈویژن پشاور نے تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں اربوں روپے مالیت کی قیمتی ریلوے زمین واگزار کرالی گئی۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق اس آپریشن کے دوران 55 غیرقانونی پکی دکانیں مسمار کی گئیں جو 1970 سے ریلوے ٹریک کے قریب دونوں اطراف 30 فٹ کے دائرے میں قائم تھیں۔(جاری ہے) یہ دکانیں ہشت نگری پھاٹک، دلازاک روڈ اور سٹی سٹیشن پشاور کے نزدیک واقع تھیں۔ برسوں سے زیرِ التواء مقدمہ ریلوے کے حق میں فیصل ہوا جس کے بعد آپریشن عمل میں لایا گیا۔وفاقی وزیر ریلوے نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور...
    کراچی: پاکستان ریلویز اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مابین کینٹ اسٹیشن اور سٹی اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے معاہدہ پر دستخط کر دیے گئے۔ اس حوالے سے کراچی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ وسیم شمشاد، چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ، ایڈیشنل جنرل مینیجر انفرا حماد حسن مرزا، ڈی ایس ریلوے کراچی محمود رحمان لاکھو، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈی ایس ریلوے کراچی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی اور پاکستان ریلوے سے متعلق امور پر بات چیت کی۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے یہاں ملاقات کی ہے اور پاکستان ریلوے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کی انکوائری مکمل ہوگئی جو وزارتِ ریلوے کو بھجوا دی گئی، وزیر ریلوے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے، ابتدائی رپورٹ میں جوائنٹ ٹوٹنے کو وجہ قرار دیا گیا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یکم اگست کو اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کالا شاہ کاکو کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 25 کے قریب مسافر زخمی ہوگئے تھے، حادثے میں اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئی تھیں۔ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر ریلوے حنیف عباسی کو مل گئی، انکوائری رپورٹ دیکھ کر وزیر ریلوے فیصلہ کریں گے کہ ذمہ داروں کے خلاف کیا کارروائی کرنی ہے؟ وفاقی وزیر کے فیصلے کے بعد ہی قانون کے تحت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی اور پاکستان ریلوے سے متعلق امور پر بات چیت کی۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے یہاں ملاقات کی ہے اور پاکستان ریلوے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے آسٹریلوی سفیر نیل ہاکنز نے جمعہ کو وزارت ریلوے میں اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں ریلوے کے شعبے میں جدید تعاون، تکنیکی مہارت اور تجربات کے تبادلے پر اتفاق ہوا۔(جاری ہے) دونوں فریقین نے تکنیکی تعاون، تربیتی پروگرامز اور سیاحت پر مبنی ریل سروسز کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے پاکستان ریلوے کی ترقی کیلئے شراکت داری کے نئے امکانات پر روشنی ڈالی اور آسٹریلیا کے اعلیٰ ریلوے نظام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں مسیحی، ہندو، سکھ، پارسی اور کالاش برادری کا ناقابلِ فراموش کردار رہا ہے،قائداعظمؒ نے 11 اگست 1947 میں دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب میں تمام شہریوں کو مذہبی آزادی، مساوات اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی تھی،ریلوے کے اقلیتی ملازمین ملک کی خدمت کا روشن باب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےپیرکو اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ قائداعظمؒ نے 11 اگست 1947 میں دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب میں تمام شہریوں کو مذہبی آزادی، مساوات اور تحفظ کی یقین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کالا شاہ کاکو ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا ہے اور فٹنس رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے، ذمہ داران کو سیدھا جیل بھیجیں گے۔(جاری ہے) وزارت ریلوے کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بحال کئے گئے ٹریک سے دن ڈیڑھ بجے جعفر ایکسپریس ٹریک سے گزریگی اور اسلام آباد ایکسپریس بھی ہفتہ کو معمول کے مطابق روانہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ٹرینیں بھی اپنے اپنے روٹس پر معمول کے مطابق روانہ ہوں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام زخمی مسافر طبی امداد کے بعد ڈسچارج...
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سابق وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات ہوئی۔  ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔  خواجہ سعد رفیق نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں ملکی معیشت کی بہتر سمت پر شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا.
    وفاقی وزیر حنیف عباسی نے ریلوے میں اصلاحات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے نے گزشتہ مالی سال میں 93 ارب روپے کمائے ہیں جو اہم کامیابی ہے۔ لاہور میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے تقریب سے تفصیلی خطاب کیا اور حکومت کی جانب سے ریلوے سمیت دیگر قومی معاملات میں کی گئی اصلاحات اور کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی وجہ سے پاکستانی دنیا بھر میں سر اٹھا کر چل رہے ہیں، حنیف عباسی حنیف عباسی نے کہا کہ جب پی ڈی ایم اتحاد نے اقتدار سنبھالا، تو سب سے بڑا چیلنج ملک...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 29 جولائی کو اپ گریڈ بزنس ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 50 ارب روپے ہمارے برانچ روٹس کے لیے رکھے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ہمیں 50 اسٹیشنوں پر فری وائی فائی لگا کر دے رہا ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کے تمام ریلوے اسٹیشنز کو اپ گریڈ کریں گے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہم نے ایسکیلیٹرز لگائے ہیں۔وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے یہ بھی کہا ہے کہ نیا لاہور، راولپنڈی ٹریک بچھانا ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت حضرت بری امام سرکارؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو عرس کے موقع پر سکیورٹی، ٹریفک کنٹرول، پارکنگ، صفائی، پانی کی فراہمی، روشنی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زائرین کی سہولت اور خدمت کو اولین ترجیح دی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمے کے مستقبل کے اہداف، مون سون سیزن کے دوران حفاظتی حکمت عملی، صفائی مہم اور بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف سخت اقدامات بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ محمد حنیف عباسی نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز میں دیانت، محنت اور قومی جذبے کے ساتھ فرائض کی ادائیگی وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان ریلوے کو ایک جدید، فعال اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے مربوط اور نتیجہ خیز کوششیں ناگزیر ہیں۔وفاقی وزیر نے مون سون کے خطرات کے پیش نظر تمام ڈویڑنز کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بری امام کے عرس کے موقع پر سکیورٹی، کھانے پینے اور صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں بری امام سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چاہتے ہیں کہ بری امام کے عرس پر بہترین انتظامات ہونے چاہئیں، ہمارے لئے باعث سعادت ہے کہ ہم بری امام کے عرس کے حوالہ سے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامات کرنے والی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہے تاہم اس...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی — فائل فوٹو  وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کسی وزیر، افسر یا حکمران کی نہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ہم چیلنجز سے ڈرنا نہیں اس کا مقابلہ کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ریلوے کو مزدورں نے نہیں لوٹا ہے، ہماری حکومت ریلوے کے لیے بہت کام کر رہی ہے، اب پاکستان میں چند خاندانوں والی تاریخ ختم ہو چکی ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے چیلنجز کو قبول کرنا سیکھا ہے، ہم چھوٹے چھوٹے اقدامات سے سیونگ کریں گے اور یہ ہی ترقی کا سبب بنے گا۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے اُمید ہے آنے والے دنوں میں ریلوے سے متعلق تمام مسائل...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیر برائے ریلویز حنیف عباسی نے 60 دن کے اندر لاہور ریلوے اسٹیشن کے نظام کو بہترین بنانے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر حنیف عباسی نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیوں (اسکیلیٹرز) کا افتتاح کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ریلوے افسران کے بیرونی دوروں پر بھی پابندی لگادی ہے، لاہور ریلوے اسٹیشن پر نیا ویٹنگ ایریا بنائیں گے، تمام واشنگ لائنز کو 30 ستمبر تک آؤٹ سورس کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 28 کوچز کو اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں جن کا وزیراعظم سے افتتاح کروائیں گے۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ 19 جولائی سے وزیراعظم کے حکم پر جدید ٹرین چلانےجا رہے ہیں جس میں نئی 40...
    حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی خصوصی ہدایت پر نائٹ کوچ کراچی ایکسپریس (16DN/15UP) کا اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ دوبارہ بحال کر دیا گیا، جس پر شہریوں اور مسافروں نے وفاقی وزیر کے اس عوام دوست اقدام پر بھرپور اظہار تشکر کیا ہے،اہل ِضلع اوکاڑہ نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ سے اپیل کی ہے کہ بحال شدہ اسٹاپ کو فوری طور پر پاکستان ریلوے کی رابطہ ایپ اور لائیو ٹریکنگ ایپ پر بھی اپ ڈیٹ کیا جائے، اس اقدام سے نہ صرف گھر بیٹھے آن لائن ٹکٹ بکنگ میں آسانی ہوگی بلکہ مسافروں کو اسٹاپ سے متعلق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کی 77سالہ تاریخ میں آمدن میں پہلی بار ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ، آنے والے دنوں میں 110ارب روپے کا ٹارگٹ حاصل کریں گے،پاکستان ریلوے کےلئے سنہرے دور شروع ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو الائیڈ بنک لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہوگا ، 348سٹیشنز الائیڈ بنک کے حوالے کئے جارہے ہیں ،60 دنوں میں یہ کام مکمل کرلیا جائے گا ۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز پر زیادہ فوکس کر رہے ہیں، جلدپاکستان ریلوے سے بڑی خوشخبری ملے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز پر زیادہ فوکس کر رہے ہیں، ریلوے کی ترقی سے ملک کی ترقی سے وابستہ ہے، جلد پاکستان ریلوے سے بڑی خوشخبری ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ریلویز کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کو 45 منٹ پرزینٹیشن دی ہے، مارچ میں وزیر ریلوے کا عہدہ سنبھالا، ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت کو یقنی بنایا، اب ٹرینوں کے بروقت آنے جانے کی شرح 45فیصد سے 85فیصد تک...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کو جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا کہ پچھلے ہفتے وزیراعظم کو 45 منٹ کی ریلوے پر بریفنگ دی تو انہوں نے کہا کہ آپ پہلے وزیر ہیں جو پریزنٹیشن دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی پاکستان ریلوے سے وابستہ ہے، پاکستان تھرکول، ریکوڈک اور علاقائی رابطہ چاہتا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنی ریلوے کو اس سال 7 کھرب روپے دیے، پاکستان کو جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ریلوے ہوسٹس گرین لائن پر کام کر رہی ہے، پنجاب...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان ریلوے سے متعلق جاری تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرٹرین حادثات، ریل کاپ بے ضابطگیوں اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔جون 2025 کے دوران سکھر، ملتان اور پشاور میں حادثات کا جائزہ لیا گیا،حالیہ ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ سفارشات اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر کے مجاز اتھارٹی کو جمع کرایا جائے، اس کے علاوہ عوام ایکسپریس کی کراچی سے روانگی میں تاخیر پر بھی رپورٹ طلب کی گئی۔ وزیر ریلوے نے کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت وزارت ریلوے میں ریل کوپ ‏(RAILCOP) کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ادارے کے جاری منصوبوں، مالی معاملات اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر نے ادارے کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنی تمام مالی واجبات فوری طور پر کلیئر کرے۔(جاری ہے) ادارہ اپنے قابل وصول رقوم کو جلد از جلد وصول کرے۔ اہم جاری منصوبوں میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور کیڈٹ کالج گھوٹکی کے تعمیراتی و ترقیاتی کام شامل ہیں۔محمد حنیف عباسی نے ریل کوپ کے سی ای او کو خصوصی طور پر ہدایت دی کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریلوے ملازمین کی نمائندہ تنظیم پریم یونین نے عوام دشمن وفاقی بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے آئندہ لائحہ عمل کے تعین کے لیے 18جون کو مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس لاہور میں طلب کر لیا۔ مرکزی صدر شیخ محمد انور، چیئرمین ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری خیر محمد تونیو، سینئر نائب صدر عبد القیوم اعوان،چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے وفاقی بجٹ میں ریلوے اور اس کے ملازمین کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے، پاکستان کے سب سے بڑے رفاعی وفلاحی ادارے کے لیے صرف 22 ارب جبکہ بینظیر انکم سپورٹ کے لیے 716 ارب، این ایچ اے کے لیے 227 ارب، سبسڈیزکے لیے 1186 ارب مختص...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وفاقی وزری ریلوے حنیف عباسی کے احکامات پر گزشتہ روز گریڈ 18، 19، 20 اور 21 سمیت ہیڈکوارٹر کے تمام افسران کے اے سی بند کردیے گئے۔ گرمی کا زور اور اے سی بند ہونے سے ریلوے افسران کا برا حال ہوگیا اور دفاتر کے اے سی اچانک بند ہونے پر ریلوے افسر پریشان ہوگئے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کو افسران کی طرف سے ٹرینوں میں اے سی چلنے کی یقین دہانی کے بعد افسران کے اے سی بھی چل گئے۔ ریلوے ہیڈکوارٹر میں بدھ کے روز ہونے والی میٹنگ میں ناقص کارکردگی پر وفاقی وزیر ریلوے نے افسروں پر واضح کیا تھاکہ اگر ٹرینوں کے اے سی نہ چلے توآپ لوگوں کے اے سی...
    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے کے افسران کو کوچز کی حالت بہتر کیے بغیر عید کی طویل چھٹیاں گزارنے پر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کوچز میں اے سی یونٹس لگانے کے بجائے آپ لوگ چھٹے پر تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جہاں مکینیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرریلوے نے کہا کہ جرمن کوچز میں لگانے کے لیے اے سی کے 12 یونٹس آئے ہوئے تھے، جنہیں کوچز میں لگانے کے بجائے آپ لوگ چھٹی پر تھے۔ افسران سے انہوں نے کہا کہ کوچز کی حالت دیکھیں، آپ نے عید کی چھٹیاں کیسے منا لیں، مسافروں کو ہر صورت بہتر سفر کروانا...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے ایم او یو کے بعد ریلویز کے پورے سسٹم کو ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا،متعدد ٹرینوں اور ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے سمیت لاہور سے روس کے لیے 22 جون سے ٹرین سروس بھی شروع کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ریلوے کی پٹڑی ترقی کی طرف موڑ دی گئی ہے، شہباز شریف ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے نے 31 مئی تک اپنی 77 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جس میں مزید اضافے کے لیے گڈز ٹریننیں چلائیں گے۔ ریلوے سٹیشنز اور کالونیوں کو ستھرا پنجاب مہم کے تحت صاف کیا جا رہا...
    حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کا واحد راستہ عدالت ہے، ریلوے اسٹیشن کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکن اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی جیلیں کاٹی ہیں، الیکشن سے قبل سزا یافتہ ہو کر جیل گئے لیکن کبھی رونا دھونا نہیں کیا کیونکہ ہمارا ضمیر مطمئن تھا کہ ہم حق...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے خانیوال ریلوے سٹیشن پر مسافر پل کا حصہ گرنے کے افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئےاعلی سطحی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق انکوائری کمیٹی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے، انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور شامل ہیں۔(جاری ہے) کمیٹی واقعے کے تمام پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لے گی، ذمہ داران کا تعین کرے گی اور آئندہ ایسے حادثات سے بچائو کے لئے جامع تجاویز مرتب کرے گی۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ یہ انکوائری صرف خانہ پوری نہیں ہوگی بلکہ اصل ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے...
     سٹی 42: وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے عیدالاضحیٰ پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی آمدن 83 ارب روپےتک پہنچ گئی ہے، رواں مالی سال 42 ارب روپے پسنجر سروسز سے، 29 ارب روپے فریٹ سروس سے اور 13 ارب دیگر ذرائع سے کمائے۔ ریلوے ملازمین کو پاکستان محکمہ ریلوے تنخواہیں خود دے رہا ہے، ریلوے میں 1413 نئی ویگنز تیار کی جا رہی ہیں۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ 15 جون کو لاہور سے نارووال کے...
    وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے 3 دن ٹرین کرایوں میں خصوصی رعایت کا بڑا اعلان  کردیا۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  عید الاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینز چلائی جائیں گی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ  میڈیا کے ساتھ کیے گئے معاہدے مکمل طور پر نبھائیں گے، پاکستان ریلوے نے 77  سالہ تاریخ میں نئی کامیابیاں حاصل کیں، گیارہ مہینوں میں پاکستان ریلوے کی کارکردگی شاندار رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی لیز شدہ جگہوں سے بھی آمدن حاصل ہو رہی ہے، وزیر اعظم کی سوچ کے مطابق رائل پام آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے، بولی کے عمل میں شفافیت، بڈز سب کے سامنے کھولی جائیں گی۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ...
    وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے عیدالاضحیٰ پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی آمدن 83 ارب روپےتک پہنچ گئی ہے، رواں مالی سال 42 ارب روپے پسنجر سروسز سے، 29 ارب روپے فریٹ سروس سے اور 13 ارب دیگر ذرائع سے کمائے۔اُن کا کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین کو پاکستان محکمہ ریلوے کی تنخواہیں خود دے رہا ہے، ریلوے میں 1413 نئی ویگنز تیار کی جا رہی ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ 15 جون کو لاہور سے نارووال کے لیے نئی ریل سروس کا آغاز ہو گا، 15 جون کو لاہور...
    اسلام آباد (رضوان عباسی سے)وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے اہم اعلانات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پانچ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ عید کے تینوں دن کرایوں میں 20 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی۔حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے اپنی 77 سالہ تاریخ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور گزشتہ گیارہ ماہ میں ریلوے کی مجموعی کارکردگی بہترین رہی ہے۔ ان کے مطابق ریلوے کی آمدن 83 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے 42 ارب روپے پسنجر سروسز، 29 ارب فریٹ سروسز سے جبکہ 13 ارب روپے دیگر ذرائع سے حاصل کیے گئے۔انہوں نے بتایا...
    وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 22 بھارتی چوکیاں ہمارے پاس ہیں، ابھی تو ہم نے ایک جہاز اڑایا ہے، ایف سولہ تو باقی ہے۔اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سرحدوں میں رہ کر بھارت کے 5 جنگی جہاز گرا دیے۔حنیف عباس کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارت پر میزائل برسائے تو مودی امریکا کی طرف بھاگا کہ ہمیں بچاؤ۔ پاکستان نے بھارت سے 1971ء کا بدلہ لے لیا: عطاء تارڑوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے 1971ء کی جنگ کا بدلہ لے لیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے جواب...
    لاہور(نیوز ڈیسک)ملک کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر حنیف عباسی اور پی آئی ٹی بی کے چئیرمین کی ملاقات ہوئی جس میں وائی فائی کی سہولیات کے حوالے سے مذاکرات ہوئے۔ ریلوے ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک ہوگی، ریلوے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹل لائزیشن کی طرف لے جایا جائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا معیار اور کھانے کی کوالٹی چیک کی۔ انہوں نے ویٹنگ ایریا اور بزنس لاؤنج کو 60 دن میں مکمل اَپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ویٹنگ ایریا میں اے سی لگانے کا...
    لاہور: ملک کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر حنیف عباسی اور پی آئی ٹی بی کے چئیرمین کی ملاقات ہوئی جس میں وائی فائی کی سہولیات کے حوالے سے مذاکرات ہوئے۔ ریلوے ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک ہوگی، ریلوے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹل لائزیشن کی طرف لے جایا جائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا معیار اور کھانے کی کوالٹی چیک کی۔ انہوں نے ویٹنگ ایریا اور بزنس لاؤنج کو 60 دن میں مکمل اَپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ویٹنگ ایریا میں اے سی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں ٹرین آپریشن بغیر کسی رکاوٹ، منسوخی کے بغیر شیڈول کے مطابق جاری ہے۔(جاری ہے) محمد حنیف عباسی نے ہفتہ کو علاقائی صورتحال کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات پر پاکستان کے ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر ٹرین آپریشنز کی نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ریلوے کا نظام مکمل طور پر فعال رہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ تمام ٹرینیں اپنے وقت پر چل رہی ہیں اور کوئی بھی ٹرین منسوخ نہیں کی گئی۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی ہدایت کی کہ...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت مسخرا پن چھوڑے اور پہلگام واقعے پر اپنے عوام کو جواب دے کہ دہشت گردی کیسے ہوئی؟میڈیا سے گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا کہ کوئی بھی مس ایڈونچر بھارت کے گلے پڑجائے گا، ہمارے سپہ سالار کہہ چکے ہیں پاکستان کا پانی کا بند ہوا تو سانس بند کردیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ پانی بند کریں تو جنگ کےلیے تیار رہیں۔ یہ بابر، غوری اور غزنوی میزائل ہم نے چوکوں میں سجانے کےلیے نہیں رکھے، میں بطور وفاقی وزیر اور ذمہ داری سے بھارت کو جواب دے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل نے پوری قوم کی ترجمانی کی ہے، قومی قیادت نے کہا ہے کہ...
    وفاقی حکومت نے پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس ریل گاڑی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کل  خوشحال ایکسپریس کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ کریں گے ، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر  ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور انعام اللہ نے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور  انہوں  نے خوشحال ایکسپریس کی بحالی مسافروں کے لیے دستیاب سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کل پشاور سے خوشحال ایکسپریس کو...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کو جدید قومی اثاثہ بنانے کا جامع روڈ میپ تیار ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اسٹریٹجک روڈ میپ پر غور کیا گیا۔ ریلوے میں نجی شعبے کی شمولیت کے لیے پی پی پی ماڈل کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو عوام کی پہلی ترجیحی سواری بنانے...
    وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ گواردر پورٹ پاکستان کا ہے، کسی کے باپ دادا کا نہیں ہے۔ وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے مغل پورہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے میں اوور ٹائم کا نظام بحال کر دیا ہے، ہر ماہ کی 5 تاریخ کو مزدوروں کو تنخواہ ادا کر دی جائے گی۔ وفاقی وزیرِ ریلوے کا دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کا معائنہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وفاقی وزیرِ ریلوے نے یہ بھی بتایا ہے کہ مغل پورہ ریلویز ورکشاپ...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، 10 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے پلان طلب کیا ہے۔لاہور کینٹ ریلوے سٹیشن پر فریٹ ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے ہمارا سٹریٹجک اثاثہ ہے، ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، تمام سٹیشنز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ریلوے میں جو اہداف طے کیے تھے وہ حاصل کرنے ہیں، چھوٹی ٹرینیں درآمد کی جائیں گی جو 6 ماہ میں پاکستان پہنچ جائیں گی اور انہیں بھی روٹس پر چلایا جایا جائے گا، کوشش ہے کہ فریٹ ٹرینوں کی تعداد ایک...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے. 10 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے پلان طلب کیا ہے۔ لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر فریٹ ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے ہمارا اسٹریٹجک اثاثہ ہے. ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے. تمام اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے میں جو اہداف طے کیے تھے وہ حاصل کرنے ہیں، چھوٹیں ٹرینیں درآمد کی جائیں گی جو چھ ماہ میں پاکستان پہنچ جائیں گی  اور انہیں بھی روٹس پر چلایا جایا جائے گا. کوشش ہے کہ فریٹ ٹرینوں کی تعداد...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کی اراضی واگزار کرانے کےلیے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی اراضی واگزار کروانے کےلیے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی اراضی واگزار کرانے کےلیے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ لاہور اور راولپنڈی ریلوے اسٹیشنز کی از سر نو آرائش کی جارہی ہے۔
    وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی سازش ناکام بنا کر دشمن کو ہم نے اس کا جواب دے دیا ہے، بلوچستان میں عید کے بعد ٹرینیں بحال ہوں گی۔ راول پنڈی اسٹیشن پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ دشمن کی جعفر ایکسپریس پر حملہ کی سازش ناکام بنائی ہے، دشمن کو ہم نے اس کا جواب دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے میں جدید ہتھیار استعمال ہوئے جبکہ دہشت گرد سیٹلائٹ فون کے ذریعے افغانستان میں رابطہ پر تھے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ( دہشت گردی کے ) واقعات پر قوم مذمت کر...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رواں ماہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ میں معطل ہونے والا ٹرین آپریشن کل سے بحال کرنے کا اعلان کردیا. جعفر ایکسپریس کل پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی اور پرسوں کوئٹہ سے سفر شروع کرے گی۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ بولان میل پورے ہفتے چلے گی. عید اسپیشل ٹرین 29 مارچ کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی، عید کے پہلے تین دنوں کے لیے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بڑا افسوسناک واقعہ ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، دہشت گردوں نے زبان قوم اور فرقوں کی بنیاد پر حملہ کیا جبکہ...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کل 27 مارچ سے پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسپریس روانہ ہوگی۔ پرسوں کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی۔ 29 مارچ کو عید کے لیے اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ عید کے پہلے 3 دنوں کے لیے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے بتایا کہ بولان ایکسپریس اب سے روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی جو پہلے ہفتے میں 2 دن چلتی تھی۔ بلوچستان سے اب 3 کے بجائے 9 مسافر ٹرینیں چلائیں گے۔ ریلوے اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے مسائل ہیں، ریلوے پولیس میں 500 نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔ 70 فیصد کا تعلق بلوچستان سے ہوگا۔ مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملے کی...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ہے۔  کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پر چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ، آئی جی ریلوے پولیس رائے طاہر سمیت دیگر حکام بھی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ہمراہ تھے۔ وزیرِ ریلوے نے ریلوے اسٹیشن پر مختلف سہولتوں کا جائزہ لیا اور پلیٹ فارم پر دہشت گرد حملے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کا بھی معائنہ کیا۔ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس 2 ہفتے بعد بھی بحال نہیں ہو سکی کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس دو ہفتے سے معطل ہے۔ حکام کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اور دیگر حکام اعلیٰ سطح...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بولان میں دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کردی گئی ہے، سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد کوئٹہ ٹرینوں کی آمد ورفت بحال ہوجائے گی۔   وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے پولیس کی اپ گریڈیشن کےلیے پلان تیار کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ڈرے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی ہی 40 ہزار سے 45 ہزار دہشتگردوں کو لائے تھے۔ انھوں نے کہا کہ آج جو سیکیورٹی حالات ہیں اس کی وجہ ان دہشتگردوں کو واپس لانا بھی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کر کے دہشتگردوں کے موقف کو تقویت دی گئی۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں...
    وفاقی وزارتِ ریلوے نے عید کے موقع پر تمام ایکسپریس ٹرینوں، مسافر ٹرینوں اور انٹر سٹی ٹرینوں میں تمام کلاسز کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ وزارت ریلوے کے مطابق خصوصی رعایت کا مقصد عید الفطر کی خوشیوں کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے وفاقی وزارتِ ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عید کے موقع پر ملک بھر میں مسافروں کے لیے خوشی کا باعث بنے گا۔ وزارتِ ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے عوام کو بہتر سہولتیں دینے پر یقین رکھتا ہے
    پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ملک کی بدنامی کی جا رہی ہے، کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد بہت سے معاملات زیر غور ہیں، ہمیں زیادہ نقصان آستین کے سانپوں نے دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ملک کی بدنامی کی جا رہی ہے، کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ ہیں،...
    مشیر اطلاعات خیبر پخونخوا بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ایم ایل ون پر بیان کو ”خدا حافظ چین“ کا سرکاری اعلان قرار دے دیا، کہا شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے چین کو لال جھنڈی دکھا دی ہے۔ مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے کہا کہ حنیف عباسی نے ایم ایل ون خود بنانے کا بیان دے کر چین کو کیا پیغام دیا ہے؟ شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے چین کو لال جھنڈی دکھا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کا بیان چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کے باوجود دیا ہے، لگتا ہے کہ وزیر موصوف نے ایفی ڈرین...
    وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ دشمن پاکستان کا دفاعی نظام مفلوج کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈہ کو آگے بڑھایا۔ وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ریلوے پولیس میں آپ کو واضح بہتری نظر آئے گی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ افسوسناک ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ دوبارہ دہشت گردی نے کیوں سر اٹھایا، ہم میزائل بناتے ہیں تو اسرائیل پروپیگنڈا کرتا ہے۔ دہشتگردی کیلئے ہمسایہ ملک اب افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر رہا ہے. انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کی آنکھوں میں...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ دشمن نما لوگوں کو قوم اور دنیا نے پہچان لیا اگر یہ چھپ کر افغانستان جائینگے تو وہاں انہیں گھس کرماریں گے، ایم ایل ون کا سنتے سنتے کان پک گئے ہیں اگر کوئی تعاون کرے گا تو ٹھیک ورنہ ہم اپنے وسائل سے کراچی سے پشاور تک ٹریک کو ڈبل کریں گے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ دشمنوں نے پاکستان پر وار کیا ہے تو جواب بھی دیا جائیگا، غیر ملکی طاقتیں جس طرح کا کھیل کھیل رہی ہیں اسی طرح سے انہیں منہ توڑ جواب دیا گیا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ بی ایل اے...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی — فائل فوٹو  وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی طاقتوں نے بلوچستان میں ٹرین پر حملہ کیا، حکومتی سطح پر فیصلہ ہوچکا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کیا جائے گا۔حنیف عباسی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ساری دنیا اس دہشت گردی کی مذمت کر رہی ہے لیکن کچھ ملک دشمن عناصر نے اس سانحہ کو مذاق بنانے کی کوشش کی ہے۔وفاقی وزیرِ ریلوے نے بتایا کہ ایک ریلوے پولیس ملازم بھی شہید ہوا ہے، پاکستان ریلوے کو بہتری کی طرف گامزن کرنے جا رہے ہیں، ٹریک کے حالات ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اُنہوں...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و وفاقی وزیر حنیف عباسی نے ریلوے کا قلمدان سنبھالتے ہی اہم فیصلے کرلیے۔ یہ بھی پڑھیں سال 2025 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے اعلان کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق حنیف عباسی نے ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں افسران کی ہفتے کی چھٹی ختم کردی ہے، اب ہفتے میں 6 دن کام کیا جائےگا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس کے علاوہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید پر اسپیشل ٹریننیں چلانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں دنیا میں سب سے زیادہ سرکاری چھٹیاں منانے والے ممالک کون سے ہیں؟ حنیف عباسی 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں راولپنڈی...
    حنیف عباسی نے وزارت ریلو ے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا،وفاقی سیکرٹری کی منصوبوں پر بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر حنیف عباسی نے وزارت ریلوے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔وفاقی وزیر ریلو ے کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے ریلوے کی کارکردگی، ٹرین آپریشنز اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے وفاقی وزیر کو مکمل بریفنگ دی ۔ دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کو مستحکم اور متحرک...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے قومی غزائی تحفظ رانا تنویر حسین نے چیئرمین ریلوے کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ نارووال روٹ 211 اپ اور 212 ڈاؤن کے موجودہ شیڈول پر نظرثانی  کی جائے ،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے  ریلوے حکام سے 211 اپ کو صبح 7 بجے  212 ڈاؤن کو شام 5 بجے کرنے کی گزارش کی ،موجودہ ریلوے شیڈول سے کسانوں، دفاتر کے ملازمین اور بزرگ شہریوں کو مشکلات ہیں ،مسافروں کی سہولت کے پیش نظر ریلوے شیڈول میں بہتری ناگزیر ہے ،نارووال کے مسافروں کو درپیش طویل انتظار، رات دیر سے سفر جیسے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے ،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے  چیئرمین ریلوے کو فوری اقدامات کی درخواست...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد سی پیک کے تحت 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس سے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چینی ماہرین کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس دوران ایم ایل ون منصوبے کے مالیاتی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی، بڈنگ کے بعد منصوبے پر فوری کام کا آغاز کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے اگست2024 میں ایم ایل ون منصوبے کے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی کے حوالے سے مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔ حکومتی ذرائع کے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء) وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد سی پیک کے تحت 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس سے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق چینی ماہرین کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس دوران ایم ایل ون منصوبے کے مالیاتی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی، بڈنگ کے بعد منصوبے پر فوری کام کا آغاز کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے اگست2024 میں ایم ایل ون منصوبے کے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی کے حوالے سے مذاکرات شروع...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ کے اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آگاہ کیا کہ 29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے نے 11,877 پوسٹوں  کو ختم کر دیا ہے  اور 4,660  ایسی آسامیاں  ہیں جو ختم ہو جائیں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کو سراہا اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی کاوشوں کو تسلیم کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ کی  زیر صدارت اجلاس  میں وفاقی وزارتوں میں  رائٹ اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت ریلوے نے  کمیٹی کو بتایا گیا کہ 95,859 پوسٹوں میں سے 17101 پوسٹیں پہلے ختم کی جا چکیں، جبکہ 5,695 پوسٹوں کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔ آئندہ مستقبل میں مزید 15,000 پوسٹیں ختم کرنے...
    احسن اقبال—تصویر بشکریہ اے پی پی وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2025ء میں ایم ایل 1 کراچی تا پشاور اور قراقرم ہائی وے فیز 2 پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں چینی اسپرنگ فیسٹیول کی تقریبات میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں مکمل ہونے والے سی پیک فیز 1 منصوبے پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی علامت ہیں، جیسے جیسے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں کام آگے بڑھے گا اُسی طرح یہ چین اور پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے کے لیے فائدہ مند ہو گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وژن ہے...
۱