کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیشرفت، منصوبہ جلد شروع ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء) وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد سی پیک کے تحت 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس سے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق چینی ماہرین کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس دوران ایم ایل ون منصوبے کے مالیاتی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی، بڈنگ کے بعد منصوبے پر فوری کام کا آغاز کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ نے اگست2024 میں ایم ایل ون منصوبے کے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی کے حوالے سے مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کیلئے 85فیصد یا 5 ارب 70 کروڑ ڈالرز فنڈز چین کی جانب سے فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیرآباد میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس کا آغاز،گوجرانوالہ میٹروبس منصوبہ جلد شروع ہوگا،مریم نواز
وزیرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن عوام کے لیے خوشخبری لے کر آیا ہے کیونکہ وزیرآباد کو پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے جدید الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ روایت توڑی گئی ہے کہ ترقی صرف بڑے شہروں تک محدود رہتی تھی۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس سے قبل میانوالی میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا گیا تھا اور آج وزیرآباد میں یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گجرانوالہ میٹرو منصوبے کی تعمیر بھی جلد شروع ہوگی جو لاہور میٹرو سے زیادہ جدید اور بہتر ہوگی۔
مریم نواز نے کہا کہ اس بس سروس میں عوام صرف 20 روپے کرایہ ادا کر کے وزیرآباد سے گجرانوالہ تک سفر کر سکیں گے جبکہ خواتین، طلبہ، بزرگ شہری اور معذور افراد کے لیے یہ سہولت بالکل مفت ہوگی۔ بسوں میں ایئر کنڈیشن، فری وائی فائی، موبائل چارجنگ پوائنٹس اور خواتین کے لیے علیحدہ کمپارٹمنٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب کا مقابلہ کر رہا ہے لیکن خوش قسمتی سے بروقت اقدامات کے باعث بڑی تباہی سے بچا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ضلعی انتظامیہ، فوج اور نیوی نے دن رات محنت کر کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدترین بارشوں اور سیلاب کے باوجود عوام کی جانوں کو بچانے کے لیے پنجاب حکومت نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا۔ انہوں نے تمام محکموں اور “ستھرا پنجاب” ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام کو یہ اطمینان ہونا چاہیے کہ حکومت صرف زبانی دعوے نہیں کر رہی بلکہ میدانِ عمل میں ہے اور ہر سطح پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
Post Views: 4