انسٹاگرام کے نئے حفاظتی فیچرز والدین کیلیے ایک خوش آئند پیش رفت ہیں، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے میٹا پلیٹ فارم انکارپوریشن کے وسطی و جنوبی ایشیا کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر صارم عزیز کی قیادت میں وفد نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو میٹا اے آئی (Meta AI) کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
وفد نے انسٹاگرام کے نئے ٹین اکائونٹس فیچر پر بھی روشنی ڈالی، جس کا مقصد کم عمر صارفین کو ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بچوں کے لیے انسٹاگرام اکائونٹس میں پیغامات بھیجنے پر پابندیاں ہوں گی، نامناسب الفاظ خودکار طور پر فلٹر ہوجائیں گے اور وقت کی حد مقرر کی گئی ہے، ایک گھنٹے کے استعمال کے بعد ایپ بند ہونے کا پیغام ظاہر ہوگا۔
میٹا کے وفد اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اے آئی سے متعلق قانون سازی پر تجاویز کا بھی تبادلہ ہوا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے آنے والی تبدیلیوں کو ذمہ داری سے قبول کررہی ہے اور پاکستانی نوجوان ڈیجیٹل عہد کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انسٹاگرام کے نئے حفاظتی فیچرز والدین کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہیں جو اپنے بچوں کی آن لائن تربیت اور تحفظ کے بارے میں فکرمند رہتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری
پڑھیں:
ملکی سالمیت مخالفین سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا‘ بلاول بھٹو زرداری
لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائرہ کار میں رہ کر سیاست کریں، ملکی سالمیت کے خلاف چلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، میں خود پنجاب کی گلی گلی محلے محلے جائوں گا اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا، پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے اپ کو تنہا نہ سمجھیں، اب پنجاب کے عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ رکنے والا نہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، پارلیمنٹرینز ،ٹکٹ ہولڈرز، سینئر صحافیوں،کاروباری شخصیات، طلبہ یونین اور وکلا ء برادری سمیت پارٹی کارکنوں نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقاتیں کیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی،عہدیداران سمیت پارٹی رہنمائوں کو بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلد لاہور کا دوبارہ دورہ کروںگا، پیپلز پارٹی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے جس نے عوامی خدمت کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔
قبل ازیں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا پنجاب میں آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری کے آنے سے پارٹی جیالے تازہ دم ہوگئے، میں اور پارٹی کارکن اب اور بہتر طریقے سے بلاول بھٹو کا پیغام گلی گلی محلے محلے پہنچائیں گے۔