فیض حمید فرعون تھا، اس کو ملی سزا مثال ہے، بلاول بھٹو کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
سٹی42: سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیض حمید کو سزا ملنا ایک تاریخی فیصلہ ہے۔جیسا کام فیض حمید نے کیا ، یہ فیصلہ آئندہ کیلئے مثال ہوگا۔ فیض حمید کے خلاف مزید تحقیقات اور ٹرائل باقی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ باتیں چنیوٹ میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے کہیں۔ بلاول بھٹو اپنی پارٹی کی تنظیمی مصروفیات کے سلسلے میں آج چنیوٹ گئے تھے۔
باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
بلاول بھٹو نے فیض حمید کو کورٹ مارشل میں 14 سال کی بامشقت قید کی سزا سنائے جانے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا، میں نے اپنی سیاسی زندگی میں اپنے وقت کے 2فرعون دیکھے، بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید دونوں مکافات عمل بھگت رہے ہیں۔جیسا کام فیض حمید نے کیا ، یہ فیصلہ آئندہ کیلئے مثال ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں غلط روایات ڈالیں ۔
انہوں نے مزید کہا، بانی پی ٹی آئی نے غلط اور انتشار کی سیاست کو پروان چڑھایا، آج بانی پی ٹی آئی خود جیل میں ہیں؛ یہ مکافات عمل ہے ۔
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
بلاول بھٹو نے کہا، " آج کے فیصلے سے واضع پیغام ہے کہ فیض حمید غیر قانونی کام کررہے تھے .
انہوں نے یاد دلایا کہ بانی کی حکومت کے دور میں فریال تالپور اور مریم نواز کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔
سوالات کے جواب میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین نے کہا، 27 ویں ترمیم کے نتیجہ میں آئینی عدالت کے قیام کو ہم بڑی کامیابی سمجھتے ہیں۔
میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کے قیام کا ذکر ہے۔ ہم نے آئینی عدالت بنا دی ہے۔ یہ ہمارے نظریے اور منشور کی جیت ہے۔ آئینی عدالت کا قیام پیپلزپارٹی کی بڑی کامیابی ہے۔
ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے; بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا، ہم نے اٹھارویں ترمیم میں جو صوبوں کو تحفظ دیا تھا وہ 27 ویں محفوظ رکھا ،
بلاول بھٹو نے سوالات کے جواب میں کہا، وفاقی حکومت کو درپیش مالی مشکلات کا سب کو اندازہ ہے۔ وفاقی حکومت کی معاشی مشکلات کے ذمہ دار اسلام آباد میں ہی ہیں، ہم سب کو مل کر وفاق کی مشکلات کا حل تلاش کرنا چاہئے۔ ہم وفاق کی مالی مشکلات کے حل کیلئے اپنی تجاویز دیں گے۔
جعلی ڈگریوں کا ملک گیر نیٹ ورک بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد افراد کو جعلی ڈگریاں دینے کا انکشاف
بلاول بھٹو نے سوالات کے جواب میں کہا، معاشی مشکلات میں کمی کے دعوؤں میں کچھ حقیقت ہے۔ شہباز شریف اور انکی ٹیم نے واقعی معاشی مشکلات سے نکالا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا، بیرونی سرمایہ کاری کے ساتھ برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، ایف بی آر کی کمزوریاں اور غلطیاں کسی علاقہ کے عوام کیوں برداشت کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا، عوام معاشی مشکلات کا شکار ضرور ہیں ، حکومت کا موقف کہ عوام کو معاشی مشکلات سے ریلیف دلایا، اس میں بھی حقیقت ضرور ہے۔ شہباز شریف اور انکی ٹیم نے ہمیں معاشی مشکلات سے نکالا ۔
جاپان؛ ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے
بلاول بھٹو زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا۔ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ ضروری ہے مگر اس سے زیادہ ایکسپورٹ پر توجہ دینا چاہیے ۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری بانی پی ٹی آئی بلاول بھٹو نے معاشی مشکلات آئینی عدالت کے جواب میں فیض حمید نے کہا
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز