بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اپنے دور کے فرعون تھے: بلاول بھٹو زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز

چنیوٹ(آئی پی ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنی سیاسی زندگی میں دو ایسے لوگوں کو دیکھا جو فرعون تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک بانی پی ٹی آئی تھے، طاقت کے نشے میں دھمکیاں دیتے تھے، دوسرا فیض حمید تھے، اپنیعہدے کی خلاف ورزیاں کیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ایک بہت تاریخی فیصلہ ہے، امید اس فیصلے سے پیغام جائے گا تاکہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ ہوں، بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں بری روایات ڈالی تھیں، سب کو توبہ بھی کرنی چاہئے، بانی پی ٹی آئی آج مکافات عمل سے گزر رہے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پنجاب کا دورہ کامیاب رہا، خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق باقاعدہ ڈسکشن نہیں ہوئی، پی ٹی آئی خود ایسے حالات پیدا کر رہی ہے، گور نرراج ایک آئینی آپشن موجود ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا وعدہ کیا گیا تھا، 28 ویں ترمیم میں اس وعدے کو پورا کیا گیا ہے، یہ سیاسی طور پر پیپلز پارٹی کے منشور اور نظریے کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں وفاقی حکومت کی مشکلات کا اندازہ ہے، مشکلات کے ذمہ دار پنجاب، پشاور، کراچی، لاہور کے عوام نہیں، معاشی مشکلات کے ذمہ دار اسلام آباد کے بیورو کریٹ ہیں، ایف بی آر کی کمزوریوں، غلطیوں کا بوجھ کسی اور صوبے کے عوام کو نہیں اٹھانا چاہئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق کی مشکلات دور کرنے کے لیے ہم نے ایک تجویز دی ہے، صوبوں کے اختیارات کم کیے بغیر وفاق کی مشکلات دور کر سکتے ہیں، آج کا فیصلہ واضح پیغام ہے، بانی پی ٹی آئی کو اسی زندگی میں اپنے جرائم کا جواب دینا پڑ رہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں مریم نواز اور فریال تالپور کو جیل بھیجا گیا، یہ مکافات عمل ہے، بانی پی ٹی آئی آج جیل میں ہیں، اللہ تعالی کوئی موقع اور ذمہ داری دے تو درست اندازمیں عمل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے خلاف مزید تحقیقات اور ٹرائل ابھی جاری ہے، فیض حمید غیرذمہ دارانہ کام کر رہے تھے، فیض حمید کو سزا یہ پیغام ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو آج سزا ہوئی،قانون سب کیلئے برابر ہے، عطا تارڑ ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو آج سزا ہوئی،قانون سب کیلئے برابر ہے، عطا تارڑ پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق عدالتی حکم کے بعد یو ٹیوبر عادل راجہ نے بریگیڈئیر (ر) راشد نصیر کو بدنام کرنے کا الزام تسلیم کرلیا وفاقی آئینی عدالت کو شرعی عدالت منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری روایتی جنگ بندی نافذ نہیں،ہمیں افغان قیادت سے تحریری ضمانتیں چاہئیں، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.

2 ارب ڈالر موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری بانی پی ٹی آئی پیپلز پارٹی نے کہا کہ فیض حمید

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو