لاہور (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ رات گئے تک گورنر ہاؤس لاہور میں سیاسی سرگرمیوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ کارکنان سے ملاقات کی۔ جیالوں کی تجاویز کو سنا۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان، سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری سے ڈاکٹر رضوان بھیو، ملک مبشر، احمد گھمن، اویس بیگ، رانا شرافت، شائستہ اسلم، فہد گجر، علی سانول، حسن صفدر، زینب علی، عثمان اعوان، عثمان پرویز ملک، جبار ناصر، ڈاکٹر ضرار یوسف، علی سانول، زاہدہ انصاری، اظہر عباس، ڈاکٹر اجمل اور میاں نعمان نے ملاقات کی۔ این اے 185 کے امیدوار سردار دوست محمد کھوسہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے اپنے انتخابی حلقے میں ہونے والی دھاندلی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ لاہور سے پی پی پی ٹکٹ ہولڈر منظر عباس کھوکھر اور فیاض بھٹی نے بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ پی پی پی ضلع اٹک کے صدر اشعر حیات خان نے پی پی پی ٹکٹ ہولڈر خرم حیات خان اور سردار ذوالفقار کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ سابق رکن قومی اسمبلی طارق شبیر میو اور آزاد امیدوار ڈاکٹر عامر علی حسین نے پی پی پی میں شمولیت کے بعد گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ دانیال طارق بھی ہمراہ تھے۔ ارکان قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی، مخدوم طاہر رشیدالدین اور سید علی حیدر گیلانی، واصف مظہر ران، اقبال سراج، میاں کامران عبداللہ مرال، سید عامر علی شاہ، سردار غضنفر علی خان لنگاہ، قاضی احمد سعید، حبیب خان گوپانگ، ممتاز علی چانگ، علمدار قریشی، رئیس نبیل احمد، انعام باری، شازیہ عابد، روبینہ نذیر چانڈیہ، نیلم جبار، نرگس فیض ملک اور بصروجی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ انتخابی حلقوں کے عوامی مسائل اور ان کے حل میں آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔ پنجاب بھر میں 70 سے زائد ٹکٹ ہولڈر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، بلدیاتی انتخابات سمیت سیاسی امور کے حوالے سے مختلف لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سے ملاقات کی جبکہ پورے پنجاب کی ایگزیکٹو، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی تنظیمی عہدیداروں سے ملاقات کے بعد انہیں عشائیہ دیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری آج منگل ایف پی سی سی آئی کے دفتر جائیں گے جبکہ بعد ازاں گورنر ہاؤس میں ٹی وی چینلز کے بیورو چیفس و اینکرز سے ملاقات کریں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر نظریاتی سیاسی جماعتیں آگے آتی ہے تو اس میں ملک اور عوام کا فائدہ ہوتا ہے۔ پی پی عوامی طاقت پر اقتدار میں آنا چاہتی  ہے، ہمیں اقتدار کے حصول کا کوئی اور طریقہ نہیں  ایک سیاسی جماعت نے قومی اداروں کو نشانہ بنانے کی عادت بنا لی۔ ہمارا مطالبہ ہے تمام اداروں کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہئے سیاسی جماعتوں کو بھی اپنی سیاست سیاسی دائرے میں رہ کر کرنا چاہئے۔ سیاسی دائرے میں رہ کہ سیاسی جمات کو نہ خود مشکل ہو گی اور نہ وہ دوسروں کیلئے مشکلات کھڑی کرے گی۔ افغانستان اور بھارت کی سرحدوں پر خطرات ہیں۔ ہمیں غیر سیاسی انداز میں فوج کو نشانہ بنانے والوں کا بھی مقابلہ کرنا ہوگا ملک دشمن اور اداروں کے خلاف بولنے والوں کو سیاست کا کوئی حق نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گورنر ہاو س میں ملاقات کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات پی پی پی

پڑھیں:

بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی

رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔  اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل تین جون بروز بدھ شام پانچ بجے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی تحصیل چلاس میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق