چنیوٹ:

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فیض حمید کے حوالے سے فوجی عدالت کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے واضح پیغام ہے کہ فیض حمید غیرقانونی کام کر رہے تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چینیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیض حمید سے متعلق تاریخی فیصلہ ہے تاہم فیض حمید کے خلاف مزید ٹرائل ابھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے سے واضح پیغام ہے کہ فیض حمید غیر قانونی کام کر رہے تھے، فیض حمید کے پاس اپیل کے لیے بھی فورمز ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنرراج سے متعلق باقاعدہ ڈسکشن نہیں ہوئی، گورنر راج ایک آئینی آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی اپنے طرزعمل سے وفاق کو مجبور کر رہی ہے اور پی ٹی آئی کی سیاست خود ایسےحالات پیدا کرنا چاہ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں مریم نواز اور فریال تالپور کو ٹارگٹ کیا گیا، آج عمران خان خود جیل میں ہے، یہ مکافات عمل ہے، بانی پی ٹی آئی بطور وزیراعظم طاقت کے نشے میں دھمکیاں دیتے تھے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں غلط روایات ڈالیں، نفرت اور انتشار کی سیاست کو پروان چڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آئینی عدالت بھی بنا دی ہے، ہمارے نظریے اورمنشور کی جیت ہے، آئینی عدالت کا قیام پیپلزپارٹی کی بڑی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو کوشش کرنی چاہیے وفاق کی مشکلات دور کی جائیں، وفاق کی مالی مشکلات دور کرسکتے ہیں اور اس کے لیے پی پی پی تعاون جاری رکھے گی، صوبے کے اختیارات کم کیے بغیر وفاق کی مشکلات کم کرسکتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے لیےمعاشی مشکلات ضرور ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی ا ئی نے کہا کہ فیض حمید پی پی پی

پڑھیں:

فخر کی بات ہے کہ چین جیسے ممالک ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں، بلاول بھٹو

فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تاجر برداری کا معیشت کی بہتری میں بہت اہم کردار ہے۔ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

لاہور میں صنعت کاروں اور تاجروں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے لیے بہت فخر کی بات ہے کہ چین جیسے ممالک ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ہمیں سوچنا ہے کہ چین کے ساتھ ہم کیسے اپنے نمبر کو اوپر لے کر جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، تاجر برآمدات بڑھانے کی کوشش کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پچھلی حکومتیں ڈنڈے کے زور پر معشیت کو چلانا چاہتی تھیں، میں سمجھتا ہوں کہ معیشت کو پیار سے چلانا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاق کا ایف بی آر کا ریکارڈ سب کے سامنے ہے کہ وہ کتنا ہے، ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کا سسٹم انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں، وفاقی حکومت کی مشکلات کو دور کرنا کسی ایک صوبے کا کام نہیں ہے، سب کو مل کر وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کی پرفارمنس باقی صوبوں کے مقابلے کافی بہتر رہی ہے، 18ویں ترمیم کے بعد سیلز ٹیکس آن سروسز صوبوں نے اکٹھا کیا جس سے ریونیو بہتر ہوا ہے۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری پارٹی کا منشور تھا کہ 2 سو یونٹس بجلی غریب آدمی کو دینی تھی، ہم مفت بجلی یونٹ کو سولر میں تبدیل کرکے دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک دم سے تو نہیں کر سکتے ہیں، ہم اس کا گرین سلوشن نکالیں گے، بجلی کی مشکلات کو ضرور کم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اپنے دور کے فرعون تھے: بلاول بھٹو زرداری
  •  فیض حمید کے خلاف فیصلہ تاریخی اور غیر قانونی کام کرنے والوں کو پیغام ہے، بلاول
  • بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اپنے دور کے فرعون تھے: بلاول بھٹو زرداری
  • آج کا فیصلہ واضح پیغام، فیض حمید غیرقانونی کام کر رہے تھے، بلاول بھٹو
  • فیض حمید کی سزا کا فیصلہ تاریخی ہے، یہ پیغام ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کی جائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • فیض حمید فرعون تھا، اس کو ملی سزا مثال ہے، بلاول بھٹو کا خیرمقدم
  • ملک میں ایک سیاسی جماعت ’سیاسی دجال‘ کا کام کر رہی ہے: بلاول بھٹو
  • ملک میں نئے صوبے بنانے کی بازگشت، بلاول بھٹو بول پڑے
  • فخر کی بات ہے کہ چین جیسے ممالک ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں، بلاول بھٹو