امریکا اور ترکیہ ایف 35تنازع حل کرنے کے قریب
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور ترکیہ کے صدور کے درمیان قریبی تعلقات کے باعث اب دونوں مل کر ایف 35 طیاروں کے معاملے میں حل کے قریب پہنچنے والے ہیں۔ اس پیش رفت کے نتیجے میں ترکیہ کو ایک طویل عرصے نہ مل سکنے والے ایف 35 امریکی لڑاکا طیارے مل سکیں گے۔ یہ بات انقرہ میں امریکی سفیر نے بتائی ۔ امریکی سفیر نے کہا صدر ٹرمپ اور صدر اردوان کے درمیان مثبت اور قریبی تعلقات کی وجہ سے دونوں ملک ایک طویل عرصے لڑتے ہوئے اس مسئلے کو طے کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ سفیر ٹام باراک نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ تقریبا ایک دہائی سے الجھا ہوا مسئلہ حل کے قریب ہو رہا ہے۔ کیونکہ دونوں صدور کے درمیان تعاون اور اعتماد کا ایک نیا ماحول میسر ہے۔ یاد رہے صدر ٹرمپ کے پہلے دور صدارت کے دوران امریکا نے ترکیہ کو اس وقت ایف 35 طیارے فروخت کرنے کے لیے امریکی فہرست سے خارج کر دیا تھا جب ترکیہ نے روس سے فضائی دفاعی نظام خرید لیا تھا۔ اس سے امریکا ناراض ہو گیا اور جدید ترین امریکی لڑاکا طیاروں کی فراہمی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ امریکا کو ترکیہ اور روس کے درمیان ایس 400 میزائل دفاعی نظام کے استعمال کے نتیجے میں یہ پریشانی لاحق ہو گئی تھی کہ ترکیہ کے توسط سے روس امریکی ساختہ ایف 35 طیاروں کا ڈیٹا حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب ترکیہ نے اس جدید امریکی طیارے کے حصول کے لیے مسلسل کوشش جاری رکھیں، تاکہ ناٹو کا رکن ہونے کے ناتے امریکا اس کی یہ درخواست مان لے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے 2019 ء سے پہلے امریکی طیاروں کے لیے 1.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے درمیان ترکیہ کے کے لیے
پڑھیں:
امریکا کے ایگزم بینک کا پاکستان کےلیے 1.25 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان
امریکا کے ایگزم بینک کا پاکستان کےلیے 1.25 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز
امریکہ کے ایگزم بینک نے پاکستان میں کان کنی کے منصوبوں کے لیے 1.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان میں امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خصوصی پیغام میں کہا کہ آنے والے برسوں میں ریکوڈیک مائن کی تعمیراور چلانے کے لیے درکار اعلیٰ معیار کے امریکی مائننگ آلات اور خدمات کی مد میں ایگزم کی منصوبہ جاتی فنانسنگ دو ارب ڈالر تک ہوجائے گی۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ یہ مالی معاونت امریکی اور پاکستانی شراکت داری کو مضبوط بنائے گی اور بالخصوص بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ کرے گی۔ ان کے مطابق امریکہ میں 6 ہزار جبکہ بلوچستان میں ساڑھے 7 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، جو مستقبل میں دوطرفہ معاشی تعاون کو مزید مضبوط کریں گی۔
امریکا کی ناظم الامور کے مطابق اس تعاون سے نہ صرف امریکی برآمد کنندگان کو فائدہ پہنچے گا بلکہ مقامی کمیونٹی اور پاکستانی پارٹنرز کو بھی جدید ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور نئے مواقع میسر آئیں گے۔ اس منصوبے کے نتیجے میں دونوں ممالک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایسی معاشی شراکت داریوں کو امریکی سفارت کاری کا بنیادی حصہ بنایا تھا اور پاکستان کے ساتھ یہ پیش رفت اسی پالیسی کا تسلسل ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کا عمران خان کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور حکومت کا عمران خان کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور اسلام آباد ہائیکورٹ: وقاص احمد کی مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، بگٹی کی التوا کی درخواست مسترد پاکستان میں کاروباری اعتماد 7 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ ہے اس سے ملک میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں، صدر ٹرمپCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم