امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کی اپ گریڈ کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکا نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے بیڑے کی جدید کاری کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کے بڑے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی ہے، اس فیصلے کا اعلان امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (DSCA) نے کیا، جس کے مطابق یہ اقدام نہ صرف امریکا کی خارجہ پالیسی کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے بلکہ واشنگٹن کی قومی سلامتی کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈی ایس سی اے کا کہنا ہے کہ یہ جدید کاری پاکستان کو جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں اور آئندہ ممکنہ آپریشنز میں امریکی اور اتحادی افواج کے ساتھ مؤثر انٹرآپریبلٹی برقرار رکھنے میں مدد دے گی، اپ گریڈ پیکیج میں لنک-16 کمیونی کیشن سسٹمز، جدید کرپٹوگرافک آلات، ایویونکس اپ ڈیٹس، تربیت، مرمت اور لاجسٹک سپورٹ شامل ہے، جس سے پی اے ایف کے آپریشنل معیار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
امریکی کانگریس کو بھیجے گئے خط میں واضح کیا گیا کہ یہ اپ گریڈ پاکستان کے بلاک-52 اور مڈ لائف اپ گریڈ (MLU) ایف-16 بیڑے کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنائے گا۔ اس سے نہ صرف موجودہ دفاعی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بھی مضبوط ہوگی۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ جدید کاری پاک فضائیہ اور امریکی فضائیہ کے درمیان جنگی مشقوں، مشترکہ آپریشنز اور تربیت کے شعبوں میں بہتر ہم آہنگی پیدا کرے گی، جبکہ طیاروں کی سروس لائف بھی 2040 تک بڑھ جائے گی۔ اپ گریڈ کا مقصد انتباہی نظام، نیویگیشن اور کمیونی کیشن صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے تاکہ طیارے زیادہ محفوظ، مؤثر اور تکنیکی طور پر مستحکم بن سکیں۔
ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب حال ہی میں امریکی صدر اور پاکستان کی عسکری و سول قیادت کے درمیان ملاقاتیں مثبت ماحول میں ہوئیں، جنہیں باہمی روابط کے نئے مرحلے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اپ گریڈ
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔