امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف۔16 بیڑے کیلیے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف۔16 بیڑے کیلیے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکا نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف)کے ایف۔ 16 بیڑے کے لئے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی۔سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کی جانب سے 8 دسمبر کو کانگریس کو بھیجے گئے خط میں کیا گیا۔
ڈی ایس سی اے کے نوٹیفکیشن کے بعد 30 روزہ پارلیمانی جائزے کی باضابطہ طور پر مدت شروع ہوگئی ہے، جس کے دوران امریکی قانون ساز پاکستان کو ایف۔16 ٹیکنالوجی کی فراہمی پر بحث کریں گے۔
ایجنسی کے مطابق یہ مجوزہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کو تقویت دے گی کیونکہ اس سے پاکستان کو جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں اور مستقبل کے ممکنہ آپریشنز کے لئے امریکی و اتحادی فورسز کے ساتھ انٹرو آپریبلٹی (interoperability) برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ اپ گریڈ پیکیج میں لنک۔16 سسٹمز، کرپٹوگرافک آلات، ایویونکس اپ ڈیٹس، تربیت اور جامع لاجسٹک معاونت شامل ہے۔ یہ پیش رفت امریکی صدر سے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی خوشگوار ملاقاتوں کے بعدسامنے آئی ہے۔
ڈی ایس سی اے کے خط میں کہا گیا کہ یہ فروخت پاکستان کے بلاک۔52 اور مِڈ لائف اپ گریڈ ایف۔16 بیڑے کی جدید کاری اور مرمت کے ذریعے اس کی موجودہ اور آئندہ خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو برقرار اور مضبوط رکھے گی۔
خط میں کہا گیاکہ یہ جدید اپ گریڈز پی اے ایف اور امریکی فضائیہ کے درمیان جنگی کارروائیوں، مشقوں اور تربیت میں مزید مثر انضمام اور انٹرآپریبلٹی کو ممکن بنائیں گے اور طیاروں کی عمر 2040 تک بڑھانے کے ساتھ ساتھ اہم حفاظتی امور کا بھی حل فراہم کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا: سہیل آفریدی ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا: سہیل آفریدی ایمان مزاری اورہادی چٹھہ کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر فیض حمید کیخلاف فیصلہ حق کی فتح ہے: عطا تارڑ فیض حمید سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے،رانا ثنااللہ قوم برسوں فیض حمید، جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی: خواجہ آصف فیض حمید کی سزا ابتداء، لمبا چوڑا انصاف کا سلسلہ رکے گا نہیں: فیصل واوڈاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ریکوڈک منصوبہ: امریکی بینک کی 1.25ارب ڈالر سرمایہ کاری کی منظوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-01-24
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ایگزم بینک دوطرفہ شراکت داری کے تحت بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے پر 1.25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، جس کے نتیجے میں امریکا اور پاکستان میں ہزاروں افراد کو روزگار میسر ہوگا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری وڈیو بیان میں امریکی ناظم الامور بیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے میں کان کنی اور اہم معدنیات میں تعاون کے لیے حال ہی میں 1.25 ارب ڈالر مالی سرمایے کی فراہمی کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں ایگزم بینک کے مالی تعاون کے منصوبے تحت ریکوڈک کان کی تعمیر اور انتظام کے لیے 2 ارب ڈالر کی اعلیٰ معیار کے امریکی معدنیات کے آلات اور درکار خدمات پاکستان کو فراہم کی جائیں گی۔ نیٹلی بیکر نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت ایک اندازے کے مطابق امریکا میں 6 ہزار اور بلوچستان پاکستان میں 7 ہزار 500 روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکورڈک منصوبہ کان کنی کے لیے بطور ماڈل پروجیکٹ ہوگا جو امریکی ایکسپورٹرز کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مقامی کمیونیٹیز اور شراکت داروں کو روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہوئے دونوں ملکوں کی خوش حالی کے سود مند ثابت ہوگا۔ امریکی ناظم الامور نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایسے ہی معاہدوں کو امریکی سفارت کاری کا بنیادی حصہ بنایا ہے اور ہم امریکی کمپنیوں اور پاکستان کے درمیان معدنیات کے شعبے میں مزید معاہدوں کے لیے پرعزم ہیں۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایگزم بینک کی جانب سے 1.25 ارب ڈالر کی نئی مالی معاونت کے تحت امریکا-پاکستان شراکت داری بلوچستان میں معاشی ترقی کو آگے بڑھائے گی۔