data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ : چینی سائنسدانوں جدید ٹیکنالوجی کی بدولت چکن کا متبادل مرغی کا گوشت تیار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی سائنس دانوں نے ایک خاص فنگس میں جینیاتی تبدیلی کرکے ایسا پروٹین تیار کیا ہے جو ساخت اور ذائقے میں چکن کے بہت قریب ہے اور اسے کم لاگت، ماحول دوست متبادل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق مویشی پالنے سے دنیا کے تقریباً 14 فیصد گرین ہاؤس گیسز پیدا ہوتی ہیں اور اس کے لیے بہت زیادہ زمین اور پانی درکار ہوتا ہے۔اس کے مقابلے میں فنگس اور خمیر سے تیارکردہ پروٹین ماحول کے لیے بہتر سمجھے جاتے ہیں، مگر انہیں قابلِ استعمال “میٹ” میں بدلنا ہمیشہ مشکل رہا ہے۔ فنگس فیزوریم ویناننیٹم کا پروٹین اپنی قدرتی ساخت کے باعث چکن سے بہت مشابہ ہے، تاہم اسے پیدا کرنے کے لیے بڑے وسائل درکار ہوتے ہیں۔

سائنس دانوں نے اس فنگس کا جینوم بغیر کوئی بیرونی ڈی این اے شامل کیے ایڈٹ کیا، جس سے اس کی پروٹین بنانے کی صلاحیت اور ہاضمے کی افادیت بڑھ گئی۔تحقیق کے مطابق جینیاتی تبدیلی سے فنگس کی سیل وال پتلی ہوگئی اور ایک خلیے میں زیادہ پروٹین سما گیا جبکہ میٹابولزم بہتر ہونے سے اسے کم غذائی ان پٹ کی ضرورت پڑی۔

نئی موڈیفائیڈ فنگس کو وہی مقدار میں پروٹین پیدا کرنے کے لیے 44 فیصد کم شوگر چاہیے اور یہ عمل 88 فیصد زیادہ تیزی سے مکمل ہوتا ہے۔چھ مختلف ممالک میں اس کی ممکنہ پیداوار کے ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینے سے پتا چلا کہ چین میں چکن کی افزائش کے مقابلے میں ایف سی پی ڈی 70 فیصد کم زمین لیتی ہے اور میٹھے پانی کی آلودگی کا خطرہ 78 فیصد کم کرتی ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی یہ فنگس مستقبل میں پائیدار پروٹین بنانے کے دیگر ماڈلز میں بھی استعمال ہوسکتی ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق