امریکا کے ایگزم بینک کا پاکستان کےلیے 1.25 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
امریکا کے ایگزم بینک کا پاکستان کےلیے 1.25 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز
امریکہ کے ایگزم بینک نے پاکستان میں کان کنی کے منصوبوں کے لیے 1.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان میں امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خصوصی پیغام میں کہا کہ آنے والے برسوں میں ریکوڈیک مائن کی تعمیراور چلانے کے لیے درکار اعلیٰ معیار کے امریکی مائننگ آلات اور خدمات کی مد میں ایگزم کی منصوبہ جاتی فنانسنگ دو ارب ڈالر تک ہوجائے گی۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ یہ مالی معاونت امریکی اور پاکستانی شراکت داری کو مضبوط بنائے گی اور بالخصوص بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ کرے گی۔ ان کے مطابق امریکہ میں 6 ہزار جبکہ بلوچستان میں ساڑھے 7 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، جو مستقبل میں دوطرفہ معاشی تعاون کو مزید مضبوط کریں گی۔
امریکا کی ناظم الامور کے مطابق اس تعاون سے نہ صرف امریکی برآمد کنندگان کو فائدہ پہنچے گا بلکہ مقامی کمیونٹی اور پاکستانی پارٹنرز کو بھی جدید ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور نئے مواقع میسر آئیں گے۔ اس منصوبے کے نتیجے میں دونوں ممالک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
نیٹلی بیکر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایسی معاشی شراکت داریوں کو امریکی سفارت کاری کا بنیادی حصہ بنایا تھا اور پاکستان کے ساتھ یہ پیش رفت اسی پالیسی کا تسلسل ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کا عمران خان کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور حکومت کا عمران خان کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور اسلام آباد ہائیکورٹ: وقاص احمد کی مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، بگٹی کی التوا کی درخواست مسترد پاکستان میں کاروباری اعتماد 7 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ ہے اس سے ملک میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں، صدر ٹرمپCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ارب ڈالر
پڑھیں:
امریکی سفیر سے ملاقات: بجلی شعبہ کی ترقی‘ سرپلس پاور پیکج پر مدد کریں: اویس لغاری
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان اور امریکہ کے درمیان بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کے لیے تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وزارت پاور ڈویژن کے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نے آج پاکستان میں امریکی سفیر محترمہ نیٹلی بیکر سے ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان بجلی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس ملاقات میں بنیادی اصلاحات، سرمایہ کاری کے مواقع، اور پاکستان کے پائیدار توانائی کے مقاصد کے حصول میں امریکی تعاون پر توجہ مرکوز رہی۔ وزیر نے پاکستان کے اصلاحی ایجنڈے میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خصوصاً سفیر سے درخواست کی کہ وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سمیت امریکہ سے وابستہ کثیرالجہتی اداروں کے ساتھ مل کر، بجلی کے شعبے کی پائیدار ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد فراہم کریں۔ "سرپلس پاور پیکج" پر بھی بات ہوئی، جو صنعتوں کو کم قیمت پر بجلی فراہم کر کے معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے سفیر کو اس اقدام کے بارے میں تفصیلات بتائیں اور درخواست کی کہ امریکہ اس پیکج کو نئی صنعتوں تک پہنچانے میں تعاون کرے۔ وزیر لغاری نے امریکی سرمایہ کاروں کو نجکاری کے عمل میں حصہ لینے کی دعوت دی اور کہا کہ پرائیویٹ شعبے کی شرکت کارکردگی اور خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے۔