ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ ہے، ملک میں اربوں ڈالر آرہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اپنے خطاب میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب، قطر اور یو اے ای نے امریکا میں 4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، تینوں ممالک کے سربراہان کے مطابق ایک سال کے اندر امریکا دوبارہ طاقتور سٹیٹ بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوانیا میں ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف اب ان کا "پسندیدہ لفظ" بن چکا ہے، کیونکہ ٹیرف کے ذریعے امریکا میں اربوں ڈالر آرہے ہیں۔ تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاشی ترقی، سرمایہ کاری، بیرونی پالیسی اور بارڈر سکیورٹی سے متعلق متعدد بڑے دعوے کیے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیرف کی رقوم سے امریکی کسانوں کو 12 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے، انرجی کمپنی پنسلوانیا میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جو امریکی معیشت کے لیے خوش آئند قدم ہے۔ اپنے خطاب میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب، قطر اور یو اے ای نے امریکا میں 4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، تینوں ممالک کے سربراہان کے مطابق ایک سال کے اندر امریکا دوبارہ طاقتور سٹیٹ بن چکا ہے۔
معاشی صورتِحال پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک میں تیل کی قیمت دو ڈالر فی گیلن سے نیچے آچکی ہے اور ان کی کوششوں سے محنت کش طبقے کی آمدن دوگنی ہوچکی ہے۔ انہوں نے سابق صدر بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن کی حکومت ورکنگ کلاس کی دشمن تھی اور ان کے دور میں 2 کروڑ 50 لاکھ افراد غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے۔ صدر ٹرمپ نے بارڈر سکیورٹی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی سخت ترین سرحد شمالی کوریا کی ہے جبکہ امریکی تاریخ میں پہلی بار ریورس مائیگریشن ہو رہی ہے۔ عالمی امن کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا ہے کہ ان کی حکومت دنیا میں امن کے لیے سرگرم ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروانے کے علاوہ انہوں نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان بھی کشیدگی کا خاتمہ کروایا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری امریکی صدر امریکا میں کہا ہے کہ ڈالر کی
پڑھیں:
بھارت کی اہم سڑک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام؟ سیاستدان آپس میں الجھ پڑے
بھارتی شہر حیدرآباد میں امریکی قونصل خانے کے قریب واقع ایک اہم شاہراہ کا نام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھنے کی تجویز نے ریاست تلنگانا کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا ہے۔
ریاستی حکومت نے اس سڑک کا نام ’ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو‘ رکھنے کی تجویز پیش کی ہے، جس پر بی جے پی نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی ’جو ٹرینڈ کرے اسی کے نام پر‘ مقامات کے نام تبدیل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت امریکا تجارتی کشیدگی: مودی کی قوم سے اپنی مصنوعات استعمال کرنے کی اپیل
میڈیا رپورٹس کے مطابق، تلنگانا حکومت نے مجوزہ ریجنل رنگ روڈ پر بننے والی نئی گرین فیلڈ ریڈیل روڈ کا نام بھی معروف صنعتکار رتن ٹاٹا کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
https://Twitter.com/search?q=Hyderabad%20road%20to%20be%20named%20after%20Donald%20Trump%3F%20Telangana%20government%27s%20proposal%20draws%20strong%20criticism%20from%20BJP&src=typed_query
اس سے قبل وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے دہلی میں سالانہ امریکا۔ بھارت اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تجویز دی تھی کہ حیدرآباد کی چند اہم شاہراہوں کے نام عالمی کارپوریشنز کے نام پر رکھے جائیں۔
مزید پڑھیں: امریکااور بھارت میں 10 سالہ دفاعی معاہدہ، کیا یہ چین کی بڑھتی طاقت کا خوف ہے؟
اسی منصوبے کے تحت فائنانشل ڈسٹرکٹ میں گوگل کے زیر تعمیر بڑے کیمپس کے قریب ایک اہم سڑک کا نام ’گوگل اسٹریٹ‘ رکھا جائے گا، حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ٹیکنالوجی کے شعبے میں گوگل کی عالمی اہمیت اور اس کے کردار کو سراہنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم ڈونلڈ ٹرمپ فائنانشل ڈسٹرکٹ گوگل