City 42:
2025-12-10@08:22:49 GMT

ایف بی آر کا پوائنٹ آف سیلز سسٹم کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

 کلیم اختر:وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پوائنٹ آف سیلز (POS) سسٹم کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے اور مؤثر بنانے کے لیے مکمل طور پر ازسرِنو جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اس حوالے سے تمام سروس فراہم کرنے والے سیکٹرز کے بارے میں نئی پالیسی مرتب کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے پی او ایس سسٹم کی لائسنسنگ سے متعلق اہم اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ آئندہ پالیسی میں تمام سیکٹرز کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ کچھ مخصوص سیکٹرز کو ایف بی آر کی شرائط پوری کرنے کی صورت میں پی او ایس سسٹم کی تنصیب سے مستثنیٰ قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.

5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی

تاہم ایس او پیز کے مطابق دیگر تمام سروس سیکٹرز کو پی او ایس سسٹم نصب کرنے کا پابند بنایا جائے گا، تاکہ سیلز کا ریکارڈ شفاف اور قابلِ نگرانی رہے۔

پی او ایس سسٹم کے تحت تمام سیلز، انوائسز اور سیلز ٹیکس کا ریکارڈ براہ راست ایف بی آر کے مرکزی نظام میں منتقل ہوگا,اس نظام کے ذریعے ٹیکس چوری روکنے، سیلز چھپانے اور غیر رجسٹرڈ کاروبار کی نشاندہی میں نمایاں بہتری آئے گی,ایف بی آر کے مطابق سسٹم مکمل فعال ہونے سے سیلز ٹیکس ریونیو میں اضافہ اور شفافیت میں بہتری یقینی بنائی جا سکے گی۔

ای سی سی کا پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز اور او ایم سیز مارجنز میں 5 تا 10 فیصد اضافہ منظور

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی حتمی منظوری کے بعد مرحلہ وار نافذ کی جائے گی۔

 

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

موٹروے ایم 5 کا ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث بند کرنے کا فیصلہ

لاہور:

ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک موٹروے ایم 5 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر بستی ملوک، لودھراں اور بہاولپور کے علاقوں میں بھی دھند کا سلسلہ برقرار ہے جس سے حدِ نگاہ شدید متاثر ہے۔

موٹروے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے اس لیے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں۔

سفر کرنے والے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، کیونکہ دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔

ترجمان نے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی ہے کہ فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ رہنمائی یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کا بجلی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ
  • اراضی مالکان کو معاوضے کی ادائیگی روکنے کی استدعا مسترد، سی ڈی اے کا ڈویلپ پلاٹس دینے کا فیصلہ
  • صارفین خبردار! گردشی قرض کے خاتمے کیلئے بجلی نرخ بڑھانے کا فیصلہ
  • موٹروے ایم 5 کا ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث بند کرنے کا فیصلہ
  • کراچی کے بعد ای چالان کادائرہ کار سندھ کے 7 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ
  • کراچی میں کامیابی کے بعد ای چالان کے دائرہ کار سندھ کے 7 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ
  • عمان جانے والے ہوشیار، حکومت نے انرجی سیکٹر میں نیا ’لائسننگ سسٹم‘ نافذ کردیا
  • خاتون کرکٹر نے منگیتر سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پروپوزل ویڈیو سمیت تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں
  • وزیرِاعلیٰ سندھ کی تمام محکموں کے ٹینڈر ای پیڈ سسٹم کے تحت دینے کی ہدایت