اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اور اعلیٰ سطح کے وفد کا استقبال کیا۔ انہیں21  توپوں کی سلامی دی گئی، بچوں نے پھول پیش کیے۔ صدر انڈونیشیا کا دورہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ اس سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو پہلی بار اسلام آباد آئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر پرابووو سوبیانتو اپنے2  روزہ قیام کے دوران وزیرِاعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، وہ صدرِ آصف علی زرداری، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور علاقائی و عالمی سطح پر شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر جامع تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر ابووو کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ انڈونیشیا کے صدر کو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی فضائیہ کے طیاروں نے انہیں اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا استقبال کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔ پیر کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ انڈونیشیا کے صدر کے دورے کے دوران ہم بامعنی روابط اور ملاقاتوں کے منتظر ہیں اور اس کے ذریعے ہم اپنی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کریں گے

پڑھیں:

انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے

انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )سفارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈونیشن صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم نے اپنے دورہ انڈونیشیا کے دوران صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔دورے کا مقصد باہمی سیاسی، معاشی، دفاعی ثقافتی اور عوامی روبط کو فروغ دینا ہے، انڈونیشیا صدر کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔سفارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صدر دورے میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، صدر آصف علی زرداری سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔مہمان صدر کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے، دورے کے دوران دونوں ممالک پاکستان انڈونیشیا آزادانہ تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران فریقین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری پر بھی بات چیت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس اور بولان میل منسوخ سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس اور بولان میل منسوخ علامہ راغب نعیمی مزید 3 سال کیلئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر غزہ جنگ بندی اسرائیلی فوج کے انخلا اور آزاد فلسطینی ریاست تک نامکمل ہے؛ قطر وفاق کا سیاسی افراتفری پھیلانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، متعدد رہنما ای سی ایل میں شامل سکوٹی حادثہ، جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کا پردہ چاک کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • انڈونیشیا کے صدر کی 2 روزہ دورے پر پاکستان آمد ‘پرتپاک استقبال‘جنگی طیاروں اور21 توپوں کی سلامی
  • انڈونیشیا کے صدر ابووو سوبیانتو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل؛ انڈونیشیا کے صدر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان پہنچ گئے
  • انڈونیشیا کے صدر کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال، 21 توپوں کی سلامی
  • انڈونیشیا کے صدر کی دورہ روزہ دورے پر پاکستان آمد، پرتپاک استقبال
  • پاک انڈونیشیا تعلقات کی 75ویں سالگرہ، صدر پرابووو آج اسلام آباد پہنچیں گے
  • پاک انڈونیشیا تعلقات کی 75ویں سالگرہ، صدر پرابووو کل اسلام آباد پہنچیں گے
  • انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے