مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
آسٹریلوی لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے لیجنڈری پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ بولر وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا۔
پاکستان کے سابق اسٹار فاسٹ بولر’سوئنگ کے سلطان‘ وسیم اکرم نے اپنے کیریئر میں 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی لیفٹ آرم فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں تھیں۔
اب یہ ریکارڈ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے اپنے نام منتقل کرلیا ہے جن کی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 415 ہوگئی ہے۔
انہوں نے یہ کارنامہ گابا میں کھیلے جارہے دوسرے ایشیز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہیری بروک کی وکٹ حاصل کرکے انجام دیا۔ یہ ان کی اس میچ میں تیسری وکٹ تھی۔
Mitchell Starc passes Wasim Akram as the most prolific left-arm bowler in Test cricket history ????#Ashes | #MilestoneMoment | @nrmainsurance pic.
2011 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اسٹارک اس سے قبل 101 ٹیسٹ میچز میں 412 شکار کر چکے تھے۔
واضح رہے کہ لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں کی فہرست میں سری لنکا کے چمندا واس 355 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 317 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلیا کے مچل جونسن 313 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
Most Test wickets by left-arm pace bowlers:
???????????? - ???????????????????????????????? ????????????????????
414 - Wasim Akram
355 - Chaminda Vaas
317 - Trent Boult
313 - Mitchell Johnson pic.twitter.com/LSyKHhwkmb
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے اس فہرست میں مچل اسٹارک کے علاوہ تمام کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مچل اسٹارک فاسٹ بولر
پڑھیں:
پی ٹی آئی: مشال یوسف زئی اور سلمان اکرم راجا کے درمیان پیغام رسانی پر تنازعہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور کور کمیٹی کی رکن سینیٹر مشال یوسف زئی کے درمیان ایک بار پھر اختلافات سامنے آگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران پیش آیا، جہاں مشال یوسف زئی اور سلمان اکرم راجا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، مشال یوسف زئی نے بانی پی ٹی آئی کی باتیں باہر صحیح طرح سے نہ پہنچانے کا معاملہ اٹھایا۔
ذرائع نے بتایا کہ مشال یوسف زئی نے سلمان اکرم راجا پر الزام لگایا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام درست طور پر نہیں پہنچا رہے، جس پر سلمان اکرم راجا نے الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن افراد کی ملاقات یا پیغام لانے کی ذمہ داری ہے وہ صحیح پیغام پہنچاتے ہیں اور ملاقات محدود ہونے کی وجہ سے مجبوراً ان افراد کی بات پر اعتماد کرنا پڑتا ہے۔
اس کے بعد مشال یوسف زئی نے اس معاملے پر مزید مؤقف دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس موضوع پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔
خیال رہےکہ یہ پہلا موقع نہیں جب مشال یوسف زئی اور سلمان اکرم راجا کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں بلکہ اس سے قبل بھی دونوں کے درمیان کشیدگی کی خبریں منظر عام پر آ چکی ہیں۔