ICC کی نئی T20 رینکنگ جاری، صائم ایوب نمبر ون آل راؤنڈر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
اسلام آباد (نیوزڈیسک ) آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان کے صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔
ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر، پاکستان کے سعود شکیل 11ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے، جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن 5 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔
ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں پاکستان کے نعمان علی تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 13 درجے ترقی کے بعد 11ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ٹیسٹ آل راؤنڈر میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے، جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن 4 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے سینوران ماتھوسامے نے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 14 درجے ترقی کے بعد 20 نمبر پر آ گئے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جوز بٹلر ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
بھارت کے تلک ورما ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 2 درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
سری لنکا کے کامل مشارا 91 درجہ چھلانگ کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے۔ بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 30 ویں نمبر پر چلے گئے۔
صائم ایوب دو درجہ بہتری کے بعد 35ویں پوزیشن پر براجمان ہیں اور سلمان علی آغا 11 درجہ بہتری کےبعد 52ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: درجے ترقی کے بعد جنوبی افریقہ کے درجہ بہتری کے پاکستان کے بھارت کے گئے ہیں
پڑھیں:
کراچی میں موسم سرد ہونے لگا، درجہ حرارت میں کمی کا امکان
کراچی:شہر قائد کا خنک موسم بتدریج سرد موسم میں بدل سکتا ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق جمعرات کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت مزید دو تا تین ڈگری کمی سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔
شہر میں زیادہ تر بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
صوبے کے دیگر شہروں میں خشک موسم کے ساتھ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے جبکہ سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔