ایشیز: انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کیلیے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کردی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
انگلینڈ نے دوسرے ایشیز ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پرتھ ٹیسٹ میں دو دن میں زیر ہونے والی انگلش ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
انجری مسائل کا شکار فاسٹ بولر مارک ووڈ کی جگہ بیٹنگ آل راؤنڈر ول جیکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
انگلینڈ کے لیے دو ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ول جیکس آف اسپن بولنگ بھی کرتے ہیں۔
ول جیکس کی تین سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے دسمبر 2022 میں پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ڈیبیو کیا تھا اور مجموی طور پر 89 رنز بنانے کے ساتھ 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
پلیئنگ الیون:
بین اسٹوکس (کپتان)، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، ول جیکس، جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن، برائیڈن کارس
???? We've made one change to our XI for the second Test.
Enter stage right, Will Jacks ???? — England Cricket (@englandcricket) December 2, 2025
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ول جیکس
پڑھیں:
ٹرائی نیشن سیریز فائنل: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم اچھی کرکٹ کھیل کر سری لنکا کو زیر کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی، پاور پلے میں مضبوط باؤلنگ اور مؤثر بیٹنگ ضروری ہوگی اور امید ہے کہ پنڈی کی پچ پر ٹیم 170 سے 180 رنز تک اسکور کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پوری کوشش ہوگی کہ کھلاڑی اپنی 100 فیصد صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں فاسٹ باؤلر وسیم جونیئر کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ صائم ایوب، بابر اعظم، صاحب زادہ فرحان، عثمان خان، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم اپنی مضبوط باؤلنگ اور متوازن بیٹنگ کے ساتھ فائنل میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔