پنجاب میں بے سہارا بیواؤں کے حقوق کی حفاظت، مریم نواز کی سخت ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں ناجائز قبضوں، خاص طور پر بے سہارا بیواؤں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے والے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں پنجاب بھر سے ناجائز قبضوں کے خلاف 2,919 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 499 کیسز ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن (DRC) کمیٹیوں نے حل کر دیے ہیں۔ مریم نواز نے باقی تمام کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے اور عوام کو جلد ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ DRC اجلاس منعقد کرنے اور کیسز کی پیش رفت کی رپورٹ براہِ راست وزیراعلیٰ آفس بھیجنے کا حکم دیا۔ مریم نواز نے خود روزانہ کی بنیاد پر اس عمل کی نگرانی کرنے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نے ORDINANCE 2025 کے مکمل نفاذ کی منظوری بھی دی اور ہدایت کی کہ پنجاب بھر کی مساجد میں عوام تک حکومتی اقدامات کی معلومات پہنچائی جائیں۔ ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں قبضے سے متعلق درخواستیں وصول کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔
مریم نواز نے گجرات، لیہ، حافظ آباد اور دیگر اضلاع میں قبضہ کیسز میں تاخیر پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ اب کسی بھی تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز قبضے کے کیسز کے فوری حل سے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے گا، اور وہ خود اس نظام کی نگرانی کریں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔