آئینی عدالت میں تمام مقدمات کی فائلنگ صرف اسلام آباد میں ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ آئی این پی) وفاقی آئینی عدالت میں تمام کیسز کی فائلنگ صرف اسلام آباد میں کرنے کا سرکلر جاری کردیا۔ عدالت نے سرکلر جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عدالت کے تمام کیسز کی فائلنگ اب صرف اسلام آباد میں ہی کی جائے گی، جس کے تحت تمام درخواستیں، اپیلیں، پٹیشنز اور دیگر قانونی امور اسلام آباد ہی میں جمع ہوں گے۔ وکلاء اور سائلین کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام کیسز اسلام آباد میں فائل کیے جائیں، جبکہ اگلے حکم تک فائلنگ کے لیے کسی دوسرے سٹیشن کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب چیف جسٹس امین الدین خان کو سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے اہم افسروں کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے۔ ایس پی سپیشل برانچ سجاد حیدر بخاری کو چیف جسٹس امین الدین کا چیف سکیورٹی آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی یاسین تگڑ کو ڈی ایس پی سکیورٹی وفاقی آئینی عدالت مقرر کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں ڈی ایس پی مختیار بگٹی کو سکیورٹی ڈویژن کا اضافی چارج بھی دے دیا گی
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلام ا باد میں ایس پی
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔